Friday, 22 June, 2018
افغان طالبان نے پہلی بار عید پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا

افغان طالبان نے پہلی بار عید پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا

کابل . افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے سیزفائر کے اعلان کے بعد طالبان نے بھی پہلی بار عید الفطر کے تین دنوں میں افغان فورس کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عسکریت پسند طالبان جنگجوؤں کی جانب سے صحافیوں کو بھیجے گئے ایک بیان میں عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس دوران مقامی طالبان کمانڈرز کو افغان فوج پر حملہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم طالبان ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جنگ کی بندی کا اعلان صرف افغان فوج کے لیے ہے غیر ملکی فوجوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

طالبان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تین روزہ سیز فائر کے بعد عسکری کارروائیاں دوبارہ بحال کر دی جائیں گی تاہم جنگ بندی کے دوران کسی بھی حملے کے خلاف طالبان دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں، سیز فائر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یہ اقدام اسلامی تہوار پر جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  48700
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمانوں کیلئے جینا مشکل ہو گیا ہے، انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ نے عید میلاد النبی اور جمعتہ الوداع سمیت 15 سرکاری چھٹیوں ختم کر دیں ہیں۔ منسوخ کی جانے والی عام تعطیلات میں جمعۃ الوداع، عید میلادالنبی اور مہارشی بالمیکی جینتی جیسی اہم تعطیلات بھی شامل ہیں۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی جانب سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ جبکہ سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے احتجاجاً اس تقریب کا بائیکاٹ کیا۔
بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے امریکہ میں مقیم معروف بھارتی ماہرِ معیشت اروند سبرامینن کو اپنا مشیرِ اعلیٰ برائے معاشی امور مقرر کردیا ہے۔ نئی دہلی میں وزارتِ خزانہ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جناب سبرامینن نے خود ہی

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں جبکہ باقی 10 افراد کو صحیح سلامت ریسکیو کرلیا گیا۔
اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی ٹا ٹیسٹ کے لیے ایک نیا واٹس ایپ ورژن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے جبکہ وائس کال کا نیا ورژن v2.18.192 ہے۔ اس کا اصل ورژن بعد میں آئے گا اور ابھی ٹیسٹ کے لیے بی ٹا ورژن گوگل پلے اسٹور پر ریلیز کیا گیا ہے۔
گلوبل آئل اینڈ گیس ڈسکوریز ریویو 2017 کی رپورٹ کے مطابق سال 2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان نے تیل و گیس کے 2 بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں جبکہ سال کے آخری 3 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 4 مزید نئے ذخائر دریافت کیے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران رہائشی علاقے میں فائرنگ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں