Monday, 25 September, 2017
جے پور، پولیس گردی کیلئے خلاف عوام کا شدید احتجاج

جے پور، پولیس گردی کیلئے خلاف عوام کا شدید احتجاج

جے پور ۔ بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس گردی کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے جن میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کرتے ہوئے موبائلز سمیت کئی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا اور متعدد کے شیشے توڑ دیئے ہیں جب کہ سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ حالات کنٹرول سے باہر ہونے کے باعث  انتظامیہ نے چار تھانوں کی حدود میں کرفیو نافذ کردیا ہے، جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے اور اسکولوں کو بھی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے علاقے رام گنج میں مشتعل شہریوں کی بڑی تعداد پولیس گردی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی اور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کرتے ہوئے موبائلز سمیت کئی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا اور متعدد کے شیشے توڑ دیے جب کہ سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

مشتعل افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم صورت حال اتنی زیادہ بگڑ گئی ہے کہ انتظامیہ نے چار تھانوں کی حدود میں کرفیو نافذ کردیا ہے، جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے اور اسکولوں کو بھی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تنازع معمولی بات پر شروع ہوا جو فسادات کی شکل اختیار کرگیا۔ شہری پولیس کی روز روز کی زیادتیوں سے تنگ آئے ہوئے تھے لیکن لاوا اس وقت پھٹ گیا جب گزشتہ شب پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار ایک معمر جوڑے سے بدتمیزی کی۔ اس پر آس پاس موجود شہریوں کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی جو زبردست تصادم میں تبدیل ہوگئی۔

متاثرہ علاقوں میں گہرے دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے محاصرہ کرلیا ہے، جب کہ پولیس کے خوف کا یہ عالم ہے کہ اس نے لوگوں کو تھانوں سے دور رکھنے کے لیے اسٹریٹ لائٹس کی بجلی منقطع کردی ہے اور مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  50460
کوڈ
 
   
 
متعلقہ خبریں
افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے بھارتی حکومت سے ایران کے چاہ بہار پورٹ کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے ذریعے پاکستان کو نظر انداز کرتے ہوئے وسطی ایشیا تک تجارتی روٹ قائم کیا جاسکے گا۔
ایران کے رہبر اعلیٰ خامنہ ای ایک بار پھر بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کی حمایت میں میدان میں آگئے اور ایرانی عدلیہ پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی کھل کر حمایت کرے۔
افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں متعدد خود کش بمباروں نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کردیا ہے، فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 خود کش بمبار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک سے مقابلہ جاری ہے۔ واقعے میں دو افغان پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
نیشنل کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے جہاں کسی پر کوئی پابندی یا قیدنہیں ہے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم اور جبراً اُن کا حق چھیننا غیر قانونی عمل ہے ، بھارت کے ایوانوں میں بعض مخصوص گرو پ کا قبضہ ہے

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
انجیلا مرکل انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے چوتھی بار جرمنی کی چانسلر منتخب ہوگئیں۔ میڈیا کے مطابق جرمنی میں ہونے والے فیڈرل الیکشن میں انجیلا مرکل کی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین(سی ڈی یو) اور اس کی اتحادی
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کے خطاب کو سنا، اگر وہ 'لٹل راکٹ مین' کی ہی سوچ کی تائیدکرتے ہیں تو پھر وہ بہت دیر تک نہیں رہیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلیے صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں، شاہد خاقان عباسی بہت کمزور وزیراعظم ہیں، ان پر خود ایل این جی کرپشن کا دھبا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کی قسم کھائی ہے، ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں، قربانیاں دے رہے ہیں اوردیتے رہیں گے

پاکستان
 
وزیراعظم ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں، عمران خان
 
آپریشن ردالفساد، ڈی آئی خان میں 3 دہشت گرد ہلاک
 
شہید لیفٹیننٹ ارسلان کی مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین
 
تحریک انصاف اور ایم کیوایم قومی اسمبلی میں تبدیلی پر متفق
 
شہید ہونے آئے ہیں، گولی کا انتظار ہے، شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم
 
عمران کے گوشوارے: تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع
 
 
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں