Saturday, 16 November, 2019
وزیراعظم کا چینی صدر سے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کا چینی صدر سے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات سے قبل صدر شی جن پنگ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف سمیت وفد میں شامل شخصیات سے مصافحہ کیا اور ان کا خیرمقدم کیا۔

وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال، علاقائی سیکیورٹی، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور چینی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر ریلوے شیخ رشید، وفاقی وزیر خسرو بختیار اور مشیر تجارت رزاق داؤد بھی موجودتھے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر چین نے ہماری تاریخی پوزیشن کو اپنایا ہوا ہے، چین کی خواہش تھی صدر شی جن پنگ کے دورہ بھارت سے پہلے پاکستان اور چین ایک دوسرے کو اعتماد میں لیں۔

وزیر خارجہ کا کہا کہنا تھا کہ چین کی قیادت کے ساتھ سی پیک سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور بہت سی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ چین کے ساتھ تعلیم، معذور افراد کی فلاح و بہبود اور نارکوٹکس کنٹرول سے متعلق بھی ایم و یوز پر دستخط کئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  83842
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی صدر نے 400 کرپٹ افراد کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا، کاش میں 500 افراد کو جیل بھیج سکتا۔ چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے، جائے وقوعہ سے فائرنگ کی شدید آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔
حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ’’پہلے صیہونیوں سے غلط دوستی ترک کریں اور دوسرے یمن پر غیر انسانی بمباری بند کرے۔ ہم سعودی عرب سے اپنے تعلقات بحال کر سکتے ہیں اور ان سے اچھا رشتہ رکھ سکتے ہیں۔‘‘
افغان صدر اشرف غنی ایک روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بھارتی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ افغان صدر اشرف غنی اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی جس میں خطے اور عالمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ
وفاقی حکومت اور نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں جبکہ نواز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے پاس کیس سننے کا پورا اختیار ہے۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار
وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری اور دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا افتتاح کردیا۔ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ مت کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے
بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ 3 سے 4 ماہ کے اندر اسکیم تشکیل دے کر زمین کو مندر کی تعمیر کے لئے ہندووں کے حوالے کرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس رنجن

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں