Saturday, 14 March, 2026
’’ایران کی سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق‘‘

’’ایران کی سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق‘‘

تہران ۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان عوامی سطح پر پہلی بار بات چیت کی تہران نے تصدیق کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے  رائٹرز  کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ خلیج فارس خطے میں دو مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی دونوں ممالک اور پورے خطے کے لیے مفاد میں ہے۔ ایران اس بات چیت کے نتائج کا انتظار کر رہا ہے، ہم دونوں ممالک کے درمیان موجود مسائل کے حل کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہم اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔

گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی پالیسی پلاننگ کے سربراہ راید کریملی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی قسم کے نتیجے کی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ مذاکرات کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے جس کے لیے سعودی عرب کو ضمانت چاہیے۔

اپریل کے آخر میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے روایتی حریف ایران سے مفاہمانہ رویہ اپناتے ہوئے کہا تھا کہ تہران سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ محمد بن سلمان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران کے حالات ابتر نہ ہوں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران آگے بڑھے، خطے اور دنیا کو استحکام کی طرف لے جائے۔
 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  69036
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ انہوں نے روس اور پاکستان کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کا دوبارہ اعادہ کیا ہے، اس جنگ کو صہیونی حکومت اور امریکا واسرائیل نے بھڑکایا ہے، اس کو ختم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کومزید تکلیف دہ اورتباہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی عراقی وزیراعظم شیاع السُودانی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ایران

مقبول ترین
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل پاکستان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور دیگر مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد یوم القدس کے موقع پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
پاکستان کے وزیر اطلاعات نے پاک فوج کے افغانستان میں جاری آپریشن غضب للحق سے متعلق آج تک کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق افغانستان میں تاحال افغان طالبان رجیم کے 663 کارندے مارے جاچکے ہیں اور 887 زخمی ہیں۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی حملوں کا آغاز کردیا ہے اور صہیونی حکومت کی ایرو اسپیس مانٹیرنگ کی صلاحیت کو مؤثر انداز میں متاثر کردیا گیا ہے
وزارت اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے ڈرونز کو فورسز نے جدید تکنیک سے ناکارہ بنادیا، ڈرونز کے ملبے سے معمولی نقصان ہوا،کسی بھی فوجی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں ہوا،طالبان رجیم کے دعوے میں کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں