Wednesday, 22 August, 2018
امریکا کا اپنی پاليسی دوسرے ممالک پر مسلط کرنا خطرناک ہے، روحانی

امریکا کا اپنی پاليسی دوسرے ممالک پر مسلط کرنا خطرناک ہے، روحانی

بیجنگ . ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا اپنی متنازع اور منفی پالیسیوں کو دیگر ممالک پر زبردستی مسلط کر کے خطے میں پائیدار امن کو ٹھیس پہنچانے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ايرانی صدر حسن روحانی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امريکا کی جارحانہ اور متعصبانہ پالیسیاں دنیا میں تنازعات اور جنگ کا باعث بن سکتی ہیں اور اس سے زیادہ خطرناک عمل امریکا کا اپنی پاليسيوں کو ديگر رياستوں پر جبری طور پر مسلط کرنا ہے جس کے لیے دیگر ممالک کو بھی کسی ایک ملک کی اجارہ داری کے خاتمے اور اپنے دفاع میں آگے بڑھنا ہوگا۔

امریکا کے ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد اپنے پہلے بین الاقوامی خطاب میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا اب یہ بھی چاہتا ہے کہ دیگر ممالک بھی اس کی پیروی کرتے ہوئے ایران کے جوہری معاہدے سے دست بردار ہو جائیں جس پر کوئی راضی نہ ہوا تو امریکا جبری طور پر اپنی پالیسی مسلط کرنا چاہتا ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنی تقریر میں جوہری معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد جاری رکھنے اور امريکی فيصلے کے تناظر ميں اسے بچانے کے ليے سفارتی کوششیں کرنے پر روسی اور چينی قيادت کا شکريہ بھی ادا کيا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  20114
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دوسری مدت کے لئے منتخب ہونے والے صدر حسن روحانی کے انتخاب کی توثیق کردی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کے روز تہران میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب کے دوران
تہران میں ایک اجلاس کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایک دہشت گرد ملک اورمشرق وسطی میں عدم استحکام کا ذمہ دارہے، داعش کے خلاف اس کی جنگ ایک دھوکہ ہے، ایران اس کے ساتھ تعلقات معمول پرنہیں لائے گا۔
افغان دارالحکومت کابل میں مسلسل دوسرے روز فوجیوں کی بس پر خودکش حملہ کیا گیاہےجس میں 3افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں ۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق خودکش حملہ آور نے دارالحکومت کابل میں فوجیوں کی بس کو نشانہ بنایا

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور
مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو ٗ تمام انبیاء نے کہا صرف اللہ کی عبادت کرو ٗاسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی ٹیم نے حلف اٹھالیا، اسد عمر خزانے کے وزیر، شاہ محمود وزیرخارجہ اور فواد چودھری وزیراطلاعات بن گئے، شیخ رشید ریلوے، فروغ نسیم قانون اور پرویز خٹک نے وفاع کی کمان سنبھال لی۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں