Saturday, 25 November, 2017
ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت لانے کی کوشش، مقدمات تیار

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت لانے کی کوشش، مقدمات تیار

نئی دہلی ۔ بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے معروف اسلامی مبلغ اور اسکالر 52 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک جو ان دنوں ملائیشیا میں مقیم ہیں، بھارت کے حوالے کرنے کا قانونی عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ جیسے ہی قانونی عمل مکمل ہو گا، ذاکر نائک کو بھارت کے حوالے کرنے کی باضابطہ درخواست بھیج دی جائے گی۔ ذاکر نائک پانچ سال قبل مستقل رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد سے ملائیشیا میں رہ رہے ہیں۔

بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے 52 سالہ ذاکر نائیک پر الزام لگایا ہے کہ وہ نوجوانوں کو انتہا پسندی کی جانب راغب کر رہے ہیں۔ این آئی اے کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردی کے لیے رقوم فراہم کرنے اور منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں۔ نائیک نے ان الزامات کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ انہیں بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جاری مذہبی ایذا رسانی اور عقوبت کا ہدف بنایا جا رہا ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے اپنی ایک رپورٹ میں خارجہ أمور کی وزارت کے حوالے سے کہا ہے کہ جیسے ہی قانونی عمل مکمل ہو گا، ذاکر نائک کو بھارت کے حوالے کرنے کی باضابطہ درخواست بھیج دی جائے گی۔ خارجہ أمور کی وزارت کے ترجمان راویش کمار نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس مقدمے پر وزارت داخلہ کام کر رہی ہے۔

بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کا یہ بھی الزام ہے کہ ذاکر نائیک اور ممبئی میں قائم ان کا غیر منافع بخش اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن، مذہبی منافرت کو فروغ دینے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذاکر نائک پانچ سال قبل مستقل رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد سے ملائیشیا میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ ادارہ 1991 میں قائم کیا تھا۔ بھارتی حکومت انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پانچ سال کی پابندی عائد کر کے ذاکر نائیک کو مفرور قرار چکی ہے۔این آئی اے کی سفارش پر بھارتی حکومت ذاکر نائیک کا پاسپورٹ بھی منسوخ کر چکی ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب بھارتی حکومت ان پر مقدمے چلانے کے لیے انہیں ملک میں واپس لانے کے قانونی تقاضے پورے کرنے میں مصروف ہے، ملائیشیا کی حزب اختلاف کی جماعت پی اے ایس نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے ذاکر نائیک کی ملک بدری کی درخواست رد کر دے کیونکہ بھارتی حکومت کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات کا مقصد ان کے اثر و رسوخ اور بین الاقوامی کمیونٹی میں مذہبی شعور و آگہی پھیلانے کی کوششوں کا راستہ روکنا ہے۔

ذاکر نائیک بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کشن چند چیلارام کالج میں تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد ٹوپی والا نیشنل میڈیکل کالج میں داخلہ لیا اور یونیورسٹی آف ممبئی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے 1991 میں اسلام کی تبلیغ کا سلسلہ شروع کیا اور اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی۔ اس فاؤنڈیشن کے تحت ممبئی میں ایک اسلامک انٹرنیشنل اسکول اور یونائیٹڈ اسلامک ایڈ کا ادارہ بنائے گئے جس کا مقصد غریب مسلم طالب علموں کی تعلیم انہیں مالی وظائف دینا تھا۔

نائیک نے دنیا بھر میں آباد اردو بولنے اور سمجھے والے مسلمانوں تک اپنا پیغام پہنچانے لیے 2009 میں’ پیس ٹی وی‘ کی بنیاد رکھی اور تین سال کے بعد اس چینل کا دائرہ بنگالی زبان تک بڑھا دیا۔

بھارتی حکومت ان کے چینل کو غیر قانونی قرار دے کر بند کر چکی ہے۔ پیس ٹی وی کی نشریات پر بنگلہ دیش سمیت کئی دوسرے ملکوں میں بھی پابندی عائد ہے۔ ان کی ویب سائٹ کے مطابق وہ سچائی، انصاف، اخلاقیات، ہم آہنگی اور دانائی کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ذاکر نائیک کے درس خلیجی ریاستوں اور عرب دنیا میں بھی بہت مقبول ہیں اور یوٹیوب پر موجود ان کے پروگراموں کی ریکارڈنگ دنیا بھر میں دیکھی جاتی ہے۔ مڈل ایسٹ مانیٹر اور نیشن میں اس سال مئی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے کنگ سلمان نے ذاکر نائیک کو سعودی عرب کی شہریت دینے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  5528
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
افغان طالبان نے افغانستان کے جنوب مشرقی پکتیا صوبے کے ایک ضلعے پر قبضہ کر لیا ہے۔ یوں طالبان باغی پچھلے تین دنوں میں تین نئے اضلاع پر قابض ہو چکے ہیں۔ اس پیش رفت کی تصدیق صوبائی کونسل کے سربراہ سردار خان منگول زئی نے کر دی ہے
افغانستان کی حکومت اور گلبدین حکمت یار کی تنظیم حزبِ اسلامی امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے اور دونوں کےدرمیان امن معاہدہ طے پائے جانے کا قوی امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلبدین حکمت یار کی تنظیم اسلامی اور حکومت کے درمیان ابتدائی امن معاہدے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے
افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی جماعت "حزب اسلامی" نے کہا ہے کہ بین الاقوامی افواج کا افغانستان سے مکمل انخلا اس کے لیے مصالحتی عمل میں شرکت کی پیشگی شرط نہیں ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو باہمی تجارت کے معاملے میں بالغ نظری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس وقت ساری دنیا کی نظریں پاکستان اور بھارت پر ہیں اور دنیا تبدیلی کی منتظر ہے۔’ہمیں انھیں ناامید نہیں کرنا چاہیے

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کو دی گئی 12 بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے تاہم فیض آباد کے مقام پر مظاہرین کی جانب سے دھرنا جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انتظامیہ ڈیڈ لائن میں اضافہ کردیا ہے اور کہا ہے
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اسلامی ممالک کی افواج کے اتحاد کی سرکاری ویب سائٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔ دہشت گردی مخالف اسلامی فوجی اتحاد‎ (آئی ایم سی ٹی سی) کی ویب
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ کارروائی کو تخت حاصل کرنے کی کوشش قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں
اسلام آباد انتظامیہ نے دھرنے کے شرکا کو آج رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی جب کہ حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں آپریشن کا عندیہ دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کی تمام ذمہ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں