Thursday, 09 July, 2020
افغانستان: بارودی سرنگ کے دھماکے میں مقامی پولیس چیف ہلاک ، 4اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی

افغانستان:  بارودی سرنگ کے دھماکے میں مقامی پولیس چیف ہلاک ، 4اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی

کابل۔ افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں مقامی پولیس چیف ہلاک اور 4اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب طالبان نے 2شہریوں کو پھانسی دیدی ہے، ادھر امریکی فوج نے جنوبی صوبہ ہلمند میں طالبان کی منشیات لیباٹریز پر ایم 142آرٹلری سسٹم کے ذریعے کی گئی کاروائی کی ویڈیو جاری کردی۔ 

افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہا رمیں بارودی سرنگ کے دھماکے میں مقامی پولیس کمانڈر ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ۔ 

ایک مقامی سرکاری عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں  ضلع کھوگیانی میں مقامی پولیس کمانڈر حبیب الرحمان ہلاک ہوگئے ۔

دھماکے میں 4دیگر پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عطاللہ کھوگیانی کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع کھوگیانی میں پیش آیا ۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔


دوسری جانب طالبان سمیت کسی بھی گروپ نے تاحال واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ادھر ننگرہار میں طالبان نے 2شہریوں کو پھانسی دیدی۔

واقعہ ضلع شیرزاد میں پیش آیا۔

صوبائی گورنر کے میڈیا آفس سے جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دو شہریوں کو طالبان نے قتل کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مارے جانے والے افراد کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

افغانستان میں امریکی فوج  نے ایک تازہ ترین ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں جنوبی صوبہ ہلمند میں طالبان کی منشیات لیباٹریز پر ایم 142آرٹلری سسٹم کے ذریعے کی گئی کاروائی دکھائی گئی ہے ۔

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اے ایم 142ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ہیمارس) نے 8دسمبر کو طالبان کی ہلمند میں منشیات کی لیباٹریز کے خلاف کاروائی کی ۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  92588
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
افغان میڈیا کے مطابق کابل کے مغربی علاقے کی جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جامع مسجد کے امام عزیزاللہ سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
چینی اور بھارتی افواج کے درمیان متنازع علاقے لداخ میں جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چینی فوج نے بھارتی فوجی دستے کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا تاہم مذاکرات کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
آج یوم قدس ہے۔ وہ دن جو امام خمینی کی جدت عمل سے قدس شریف اور مظلوم فلسطین کے بارے میں مسلمانوں کی آوازوں کو ایک لڑی میں پرونے کا ذریعہ بن گیا۔ ان چند عشروں میں اس سلسلے میں اس کا بنیادی کردار رہا اور ان شاء اللہ آئندہ بھی رہے گا۔ اقوام نے یوم قدس کا خیر مقدم کیا اور اسے اولین ترجیح یعنی فلسطین کی آزادی کا پرچم بلند رکھنے کے مشن کے طور پر منایا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب امریکیوں کو عراق اور شام سے بے دخل کردیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے

مزید خبریں
اسپیکٹیٹر انڈیکس نے سال 2019 کی د نیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق بھارت رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر برازیل، دوسرے پر ساؤتھ افریقہ، تیسرے پر نائجیریا اور چوتھے پر ارجنٹینا ہے۔
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں تینوں ملکوں نے دہشتگرد مزاحمتی تحریک کے دوبارہ اٹھنے سے بچنے کےلئے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے منظم، ذمہ دار اور حالات پر مبنی انخلا پر زور دیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کو محفوظ بنانے کےلیے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت
سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوں کیلئے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں لاکھڑا کول مائننگ پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں طے شدہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں