Wednesday, 22 August, 2018
بھارت نے ٹینک شکن میزائل اگلے مورچوں پر پہنچا دیئے

بھارت نے ٹینک شکن میزائل اگلے مورچوں پر پہنچا دیئے

اسلام آباد ۔ مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ امن کا بھاشن دینے والے دشمن نے جنگ کی تیاریاں تیز کر دیں ہیں۔ مودی سرکار نے اگلے مورچوں پر ٹینک شکن میزائل پہنچا دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی دبانے کا ہر حربہ ناکام ہونے پر ہندؤ بنیئے بھارت نے ظلم و ستم کا نیا بازار گرم کرنے کے ساتھ ساتھ ایل او سی پر بھی غیراعلانیہ جنگ میں شدت لانے کی ٹھان لی ہے۔ بھاری ہتھیاروں کے بعد اب میزائل استعمال کرنے کی بھی تیاری کر لی گئی ہے۔

قابض بھارتی افواج کی جانب سے پہلے ہی 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ بھارت نے 14-2013ء میں 563 مرتبہ، 2016ء میں 382 مرتبہ جبکہ 2017ء میں 1881 مرتبہ لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں کو اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ ان واقعات میں اب تک درجنوں شہری شہید، زخمی اور معذور ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  31690
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل میں دہشت گردوں کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔ افغان فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ”اگنی 5“کا تجربہ کر لیا ہے جو چین کے شمالی علاقوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ بھارتی میڈ یا کے مطابق تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے جزیرے سے کیا گیا ہے۔ زمین سے زمین تک مار کرنے والا بین البراعظمی میزائل 5ہزار کلو میٹر تک ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
مائیک پنس نے ایک بار پھر پاکستان پر طالبان اور دیگر مسلح تنظیموں کو پناہ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے کے دن ختم ہوگئے، پاکستان پناہ دینے سے بہت کچھ کھو دے گا
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے، جائے وقوعہ سے فائرنگ کی شدید آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور
مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو ٗ تمام انبیاء نے کہا صرف اللہ کی عبادت کرو ٗاسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی ٹیم نے حلف اٹھالیا، اسد عمر خزانے کے وزیر، شاہ محمود وزیرخارجہ اور فواد چودھری وزیراطلاعات بن گئے، شیخ رشید ریلوے، فروغ نسیم قانون اور پرویز خٹک نے وفاع کی کمان سنبھال لی۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں