Sunday, 26 May, 2019
بھارت کے ریاستی انتخابات میں مودی کی جماعت کو شکست

بھارت کے ریاستی انتخابات میں مودی کی جماعت کو شکست

نئی دہلی ۔ بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں وزیراعظم نریندرا مودی کی جماعت بھارتی جنتا پارٹی اپنے مضبوط قلعوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجھستان سے ہار گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم کی اسمبلی انتخابات مکمل ہوگئے ہیں۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں بی جے پی پانچوں ریاست میں شکست کھاگئی۔

مدھیہ پردیش 
ریاست مدھیہ پردیش کی اسمبلی کے لیے انتخاب میں سب سے کانٹے دار مقابلہ جاری ہے، یہاں سب سے زیادہ نشستوں 230 کے لیے بی جے پی 106 نشستوں میں کامیابی کے ساتھ اپنی ساکھ بچانے کی کوششوں میں جُتی ہوئی ہے جب کہ کانگریس 115 نشستوں کے ساتھ بی جے پی کے سامنے مضبوط دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ یہاں حکومت بنانے کے لیے دونوں جماعتوں کو دیگر چھوٹی جماعتوں کو ملانا ہوگا۔

راجستھان
ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی راجستھان میں بھی کچھ مزاحمت کرتی نظر آرہی ہے جہاں 199 نشستوں کے لیے مقابلہ ہوا جس میں سے کانگریس 101 نشستیں لے اُڑی جب کہ بی جے پی کے ہاتھ 74 نشستیں آسکیں۔ کانگریس حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

چھتیس گڑھ
بی جے پی کو سب سے بڑا دھچکا اپنے مضبوط گڑھ ریاست ’چھتیس گڑھ میں‘ پہنچا جہاں 90 نشستوں پر انتخاب ہوا۔ کانگریس خلاف توقع حکمراں جماعت سے 69 نشستیں چھیننے میں کامیاب رہی جب کہ بی جے پی صرف 11 نشستیں ہی بچا پائی۔ یہاں بھی کانگریس حکومت بنا سکتی ہے۔

تلنگانہ
تلنگانہ میں مقامی جماعت تلنگانہ راشٹرز سمیتھی نے وفاقی جماعتیں کہلانے والی بی جے پی اور کانگریس کو انتخابی دوڑ میں بہت پیچھے چھوڑ دیا اور 199 میں سے 85 نشستیں جیت کر ریاست کی اسمبلی میں سبقت حاصل کرلی۔ کانگریس 23 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ مسلم جماعت ’آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین‘ 6 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

میزورم 
میزورم کے انتخابی نتائج کانگریس کے لیے دھچکا ہیں، یہاں کانگریس کی حکومت قائم تھی لیکن آج یہ میدان حیران کن طور پر مقامی جماعت میزو نیشنل فرنٹ کے نام رہا جس نے 40 میں 25 نشستیں حاصل کرکے سبقت حاصل کرلی۔ اس ریاست میں کانگریس کو 6 اور بی جے پی کو صرف 1 نشست ملی۔

بھارتی جنتا پارٹی کا مستقبل 
مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے نتائج نے بی جے پی کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ کردیا ہے اور راجھستان میں بھی بی جے پی اپنی حکومت برقرار نہیں رکھ پائی گے جب کہ کانگریس کو میزورم میں مقامی جماعت کے ہاتھوں اپنی حکومت سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندرا مودی کی حکومت کی مدت پوری ہونے والی ہے، اور ان ریاستوں کے انتخابی نتائج پارلیمانی انتخابات میں اثرانداز ہوں گے۔ راہول گاندھی کی نوجوان قیادت میں کانگریس ایک مرتبہ پھر بھارت پر راج کرتی نظر آرہی ہے تاہم حتمی نتائج سامنے آنے پر ہی منظر نامہ مکمل طور پر واضح ہوسکے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  23196
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق امیر حکیم اللہ اور بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی اور کالعدم جماعت الاحرار سے منحرف حزب الاحرار کا کمانڈر جہاد یار محسود، ساتھی کمانڈرعلیم خان عرف عمر کمال سمیت افغان صوبہ ننگر ہار میں ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔
جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ اور ناممکن کو ممکن کردکھانے والے ایکشن کرنے والے ہیرو رجنی کانت نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ ان کی سیاسی جماعت کی بنیاد ایمانداری، سخت محنت اور خلوص پر کھڑی کی جائے گی
مرکزی حکومت کی طرف سے تجویز کردہ تین طلاق بل کو شریعت کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ قانون کے ذریعے مسلمانوں کے طلاق دینے کے حق کو چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
برطانوی ویزہ مسترد کیے جانے سے متعلق خاتون نے دعوی کیا ہے کہ انہیں حکام کی جانب سے موصول ہونے والے خط میں کہا گیا کہ ان کی انگریزی آئلٹس کے معیار سے زیادہ بہتر ہے۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں