Wednesday, 14 November, 2018
افغانستان، افغان سیکیورٹی اہلکارکی فائرنگ، 16 ساتھی اہلکار ہلاک

افغانستان، افغان سیکیورٹی اہلکارکی فائرنگ، 16 ساتھی اہلکار ہلاک

کابل ۔ افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں ’اندرونی حملے‘ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں مبینہ طور پر ایک افغان سیکیورٹی اہلکار نے صوبہ ہلمند میں فائرنگ کرکے اپنے 16 ساتھیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد مشتبہ شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ مذکورہ واقعے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ ملزم ہلاک کیے گئے سیکیورٹی اہلکاروں کے ہتھیار لے کر ان کے پاس بحفاظت پہنچ گیا ہے۔ تاہم  دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں 16 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ان کی 3 چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں قائم ایک چیک پوسٹ پر پیش آیا۔

رپورٹ میں مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد مشتبہ شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں کم ازکم 16 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے اور 3 پولیس چوکیوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔جبکہ ملزم ہلاک کیے گئے سیکیورٹی اہلکاروں کے ہتھیار لے کر ان کے پاس بحفاظت پہنچ گیا۔ تاہم رپورٹ میں کئے گئے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

علاوہ ازیں افغان عہدیداروں نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس کے قومی ادارے نے دارالحکومت کابل میں داعش کے 8 کارندے گرفتار کرلیے ہیں۔ سیکیورٹی کے نیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ ان افراد کو شہر کے الگ الگ مقامات سے گرفتار کیا گیا، یہ گرفتاریاں کابل میں افغان فوجی اکیڈمی پر داعش کے 5 خود کش بمباروں کے اس حملے کے دوران عمل میں آئی ہیں جس میں11 فوجی ہلاک اور 16 دوسرے زخمی ہوئے تھے، ان اچانک چھاپوں کے نتیجے میں انٹیلی جنس کا ادارہ کابل کے قلعہ الولید کے مضافاتی علاقے میں داعش کے ایک محفوظ مکان تک بھی پہنچا تھا جو دھماکا خیز مواد اور خود کش جیکٹوں سے بھرا ہوا تھا۔ 

حالیہ دنوں میں افغان طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے، جبکہ شدت پسند تنظیم داعش بھی افغانستان کے مختلف حصوں میں اپنے قدم جمانے میں مصروف ہے، امریکی حکام کا ماننا ہے کہ افغانستان میں داعش کے تقریباً 600 سے 800 جنگجو موجود ہیں، جن میں سے زیادہ تر صوبہ ننگرہار میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  5139
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
افغانستان کے صوبے فراح میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمانڈر سمیت 25 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے فراح میں ظفر ملٹری کور کے دو فوجی ہیلی کاپٹرز نے ایک ساتھ اُڑان بھری تھی، ایک ہیلی کاپٹر پرواز کے
ترجمان کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم اور چمن سرحد 19 اور 20 اکتوبر کو بند رہے گی۔ سرحد بند کرنے کا فیصلہ افغانستان میں پرامن انتخابات کی حمایت میں کیا گیا۔ اس دوران بارڈر پر آمدورفت مکمل طور پر معطل رہے گی۔
پولیس چیف عبدالرازق کے قتل کے بعد قندھار میں کل ہونے والے پارلیمانی الیکشن کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے صوبے قندھار میں کل ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
افغانستان کے صوبہ قندھار میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں گورنر، صوبائی پولیس چیف اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گورنر کمپاؤنڈ میں ہونے والے اجلاس میں افغانستان

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے
سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں صفائی کا بیان قلمبند کرانا شروع کر دیا۔ پہلے روز 50 عدالتی سوالات میں سے 45 کے جواب ریکارڈ کرا دیئے۔ باقی سوالات پر وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے، آئے دن نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ
چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں