Monday, 25 September, 2017
افغانستان کا بھارت سے چاہ بہار پورٹ جلد مکمل کرنے کا مطالبہ

افغانستان کا بھارت سے چاہ بہار پورٹ جلد مکمل کرنے کا مطالبہ

کابل ۔ افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے بھارتی حکومت سے ایران کے چاہ بہار پورٹ کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے ذریعے پاکستان کو نظر انداز کرتے ہوئے وسطی ایشیا تک تجارتی روٹ قائم کیا جاسکے گا۔ بھارت نے گزشتی برس ایران کی چاہ بہار پورٹ کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا تھا اس منصوبے میں پورٹ سے منسلک روڈ اور ریل لائن بھی شامل ہیں۔ مذکورہ پورٹ بھارت کو اس حوالے سے مدد فراہم کرے گا کہ وہ پاکستان کے بغیر سمندر کے ذریعے افغانستان کو اشیاء منتقل کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی جو ان دنوں بھارت کے دورے پر نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے چاہ بہار پورٹ کے مجوزہ تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرے تاکہ  پاکستان کو نظر انداز کرتے ہوئے وسطی ایشیا تک تجارتی روٹ قائم کیا جاسکے۔ 

افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے بھارت سے جون میں دونوں ممالک کے درمیان متعارف کرائی گئی ایئر فریٹ کوریڈور میں توسیع کرنے کے لیے بھی کہا ہے جس کا مقصد انڈین مارکیٹس میں افغان اشیاء کی جلد منتقلی ہے۔ اس موقع پر افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے اپنی سیکیورٹی اور دفاع کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

 بھارت کی خارجہ امور کی وزیر سشما سوراج نے افغانستان کے اس مطالبے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پورٹ پر تعمیراتی کام تیز کیا جائے گا اور ہفتوں میں افغانستان کو چاہ بہار کے ذریعے گندم کی منتقلی شروع کردی جائے گی۔

سشما سوراج نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت اور افغانستان نے ’نئی تعمیراتی شراکت‘ کو مشترکہ طور پر منظور کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 100 نئے تعمیراتی منصوبوں پر فوری طور پر مشترکہ عمل درآمد کیا جائے گا۔

سشما سوراج کا کہنا تھا کہ بھارت، کابل کو صاف پانی کی فراہمی، وطن واپس لوٹنے والے مہاجرین کے لیے سستے مکانات، چاریکار شہر کے لیے صاف پانی کی فراہمی کا نیٹ ورک اور مزار شریف میں ایک پولی کلینک کے قیام کے منصوبوں میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ بھارت افغانستان میں انسانی صلاحتیں بڑھانے اور مہارت، خاص طور پر تعلیم، صحت، زراعت، توانائی، انتظامیہ اور وسائل سے متعلق بھی افغانستان کو مدد فراہم کرے گا۔

گذشتہ سال بھارت نے ایران کی چاہ بہار پورٹ کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا تھا اس منصوبے میں پورٹ سے منسلک روڈ اور ریل لائن بھی شامل ہیں۔ چاہ بہار پورٹ کی تعمیر سے بھارت پاکستان کے بغیر سمندر کے ذریعے افغانستان کو اشیاء منتقل کرسکے گا۔  پاکستان اس وقت بھارت کو افغانستان میں تجارتی مال کی منتقلی کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت فراہم نہیں کررہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت پہلے ہی افغانستان کو 3 ملٹی رول ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر فراہم کرچکا ہے، اس کے علاوہ وہ افغان سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ بھی فراہم کررہا ہے۔

گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کو افغانستان میں مزید تعمیراتی کام میں مدد فراہم کرنے کو کہا تھا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25103
کوڈ
 
   
 
متعلقہ خبریں
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکا کی نئی افغان پالیسی کو سراہتے ہوئے عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔
بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس گردی کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے جن میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کرتے ہوئے موبائلز سمیت کئی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا اور متعدد کے شیشے توڑ دیئے ہیں
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کشیدہ تعلقات کے خاتمے کے لیے پاکستان کو 'جامع مذاکرات' کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امن افغانستان کا قومی ایجنڈا ہے، ایک ایسا امن جس کی بنیاد سیاسی نظریے پر ہو
افغان صوبے ہلمندمیں خودکش دھماکے کے نتیجے میں13 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد افغان اور اتحادی فوجیوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسیکیو حکام نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
انجیلا مرکل انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے چوتھی بار جرمنی کی چانسلر منتخب ہوگئیں۔ میڈیا کے مطابق جرمنی میں ہونے والے فیڈرل الیکشن میں انجیلا مرکل کی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین(سی ڈی یو) اور اس کی اتحادی
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کے خطاب کو سنا، اگر وہ 'لٹل راکٹ مین' کی ہی سوچ کی تائیدکرتے ہیں تو پھر وہ بہت دیر تک نہیں رہیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلیے صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں، شاہد خاقان عباسی بہت کمزور وزیراعظم ہیں، ان پر خود ایل این جی کرپشن کا دھبا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کی قسم کھائی ہے، ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں، قربانیاں دے رہے ہیں اوردیتے رہیں گے

پاکستان
 
وزیراعظم ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں، عمران خان
 
آپریشن ردالفساد، ڈی آئی خان میں 3 دہشت گرد ہلاک
 
شہید لیفٹیننٹ ارسلان کی مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین
 
تحریک انصاف اور ایم کیوایم قومی اسمبلی میں تبدیلی پر متفق
 
شہید ہونے آئے ہیں، گولی کا انتظار ہے، شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم
 
عمران کے گوشوارے: تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع
 
 
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں