Wednesday, 23 September, 2020
امریکہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، خامنہ ای

امریکہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، خامنہ ای

تہران ۔ ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کو دہشت گرد ریاست اور خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

تہران میں ایک اجلاس کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایک دہشت گرد ملک اورمشرق وسطی میں عدم استحکام کا ذمہ دارہے، داعش کے خلاف اس کی جنگ ایک دھوکہ ہے، ایران اس کے ساتھ تعلقات معمول پرنہیں لائے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا امریکہ وہ ملک ہے جس نے شمالی افریقا، مغربی ایشیا، شام اورعراق میں بھی عدم استحکام پیدا کیا، قومی مفادات کو یقینی بنانے کا مطلب ہرگزیہ نہیں کہ کسی دوسرے ملک کی سلاتی اور قومی تشخص کے خلاف کام کیا جائے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہمارے حکام نے بعض جگہ دشمن کے ہاتھ میں بہانہ نہ دینے کی وجہ سے دشمن پر اعتماد کیا لیکن امریکہ  نے پھر بھی ایران کے خلاف اپنی عداوت اور دشمنی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور وہ ایران کے اسلامی نظام کو چوٹ پہنچانے سے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا لہذا ہمیں دشمن پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے ہمارے پاس انسانی اور مالی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہمیں صرف صحیح اور درست مدیریت پر توجہ مبذول کرنی چاہیے اور ملکی مشکلات کو ملک کے اندرونی وسائل کے ذریعہ حل کرنا چاہیے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ملک کی مدیریت کو ملک کی پیشرفت اور ترقی میں اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کے اعلی حکام کو چاہیے کہ وہ ملک کے اندرونی وسائل پر تکیہ کرتے ہوئے عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی تلاش و کوشش کریں اور اس سلسلے میں امریکہ کی طرف دیکھنا بند کردیں۔


آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ ایران مسئلہ فلسطین سے ایک اینچ بھی پیچھے نہیں ہٹےگا اور فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھےگا۔ ایرانی قوم نے ہمیشہ ظالموں کا مقابلہ اور مظلوموں کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ایرانی قوم ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کے ساتھ رہےگی۔

آیت اللہ خامنہ ای کا مذید کہنا تھا کہ امریکہ کا مشرق وسطی اور اس خطے سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ صرف اس خطے میں اسرائیل اور بعض عرب ڈکٹیٹر حکمرانوں کی حمایت کرکے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  17160
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چینی اور بھارتی افواج کے درمیان متنازع علاقے لداخ میں جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چینی فوج نے بھارتی فوجی دستے کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا تاہم مذاکرات کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
آج یوم قدس ہے۔ وہ دن جو امام خمینی کی جدت عمل سے قدس شریف اور مظلوم فلسطین کے بارے میں مسلمانوں کی آوازوں کو ایک لڑی میں پرونے کا ذریعہ بن گیا۔ ان چند عشروں میں اس سلسلے میں اس کا بنیادی کردار رہا اور ان شاء اللہ آئندہ بھی رہے گا۔ اقوام نے یوم قدس کا خیر مقدم کیا اور اسے اولین ترجیح یعنی فلسطین کی آزادی کا پرچم بلند رکھنے کے مشن کے طور پر منایا۔
افغانستان کے امور میں امریکہ کے انسپکشن کے ادارے (سیگار) نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2020 کے ابتدائی 3 مہینوں میں افغانستان میں 7 امریکی فوجی ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوئے۔
ایران کی وزارت انٹلی جنس کے اہلکاروں نے ملک کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں دو دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سولہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے اور اسلحہ و باردو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں
اسپیکٹیٹر انڈیکس نے سال 2019 کی د نیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق بھارت رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر برازیل، دوسرے پر ساؤتھ افریقہ، تیسرے پر نائجیریا اور چوتھے پر ارجنٹینا ہے۔
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرموں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 ، 264 بار سزائے موت سنادی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بولا، زبیر چریا اور رؤف صدیقی
ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے روایتی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کیں جس پر اُسے فیصلہ کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، عدالتوں اور فوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔ ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا۔
عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں