Friday, 22 June, 2018
بھارتی ریاست منی پور میں بم دھماکے میں 3 فوجی ہلاک

بھارتی ریاست منی پور میں بم دھماکے میں 3 فوجی ہلاک

نئی دہلی ۔ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع چندیل میں ہونے والے ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکا صبح 6 بجے ہوا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ بھارتی فوج نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور کے ضلع چندیل میں ہونے والے بم دھماکے میں اب تک 3 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 6 شدید زخمی حالت میں زیرعلاج ہیں۔ بھارتی فوجی حکام نے بتایا کہ میانمار کی سرحد کے قریب منی پور ریاست کے ضلع چندیل میں ڈسٹرک کونسل کے سامنے دھماکا ہوا۔ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام کے مطابق دھماکا صبح 6 بجے ہوا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنائی دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی اضلاع کی اضافی فوجی نفری کو طلب کرلیا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم منی پور میں ماؤ باغی اور نکسل باڑی تحریک کافی سرگرم ہے

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  13257
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی عدالت نے پاکستان میں تعینات سابق بھارتی سفارت کار مادھوری گپتا کو اہم معلومات پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے دو اہلکاروں کو فراہم کرنے پر آئین کے سیکشن 3 کی دفعہ 1 سی اور سیکشن 5 کے تحت تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل کے وسطی علاقے میں افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹرکے باہر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پرہی ہلاک ہوگئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ملکی اورغیر ملکی میڈیا
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما پی چدم برم کے بیٹے کرتی چدم برم کو سنٹرل بیورو ایجنسی (سی بی آئی) نے چنائی ایئرپورٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارکرلیاہے۔
شمالی ریاست جھارکنڈ میں ایک 65 سالہ خاتون اور اس کی 35 سالہ بیٹی کو چڑیل ہونے کا الزام لگانے کے بعد مبینہ طور پر برہنہ کر کے گلیوں میں چلایا گیا، اور زبردستی انسانی پیشاب پلایا گیا۔ جس کے بعد مقامی پولیس نے11 افراد کو ان خواتین کو ہراساں کرنے کے مبینہ جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں جبکہ باقی 10 افراد کو صحیح سلامت ریسکیو کرلیا گیا۔
اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی ٹا ٹیسٹ کے لیے ایک نیا واٹس ایپ ورژن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے جبکہ وائس کال کا نیا ورژن v2.18.192 ہے۔ اس کا اصل ورژن بعد میں آئے گا اور ابھی ٹیسٹ کے لیے بی ٹا ورژن گوگل پلے اسٹور پر ریلیز کیا گیا ہے۔
گلوبل آئل اینڈ گیس ڈسکوریز ریویو 2017 کی رپورٹ کے مطابق سال 2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان نے تیل و گیس کے 2 بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں جبکہ سال کے آخری 3 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 4 مزید نئے ذخائر دریافت کیے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران رہائشی علاقے میں فائرنگ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں