Wednesday, 21 February, 2018
بھارت میں کشتی الٹنے سے 20 افراد ہلاک

بھارت میں کشتی الٹنے سے 20 افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ہندو زائرین کی کشتی الٹنے سے 20 افراد دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس نے دریا میں ڈوبنے والے 15 افراد کو بچالیا ہے جب کہ اب بھی تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے جب کہ ریاست کے سیاحتی وزیر نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 38 افراد کشتی میں بیٹھ کر ہندؤں کے مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی کشتی دریائے کرشنا میں وجایا واڈا کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

حیدرآباد پولیس کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس نے دریا میں ڈوبنے والے 15 افراد کو بچالیا ہے جب کہ اب بھی تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی کے مالک کے پاس لوگوں کو کشی میں سوار کرنے کا لائسنس بھی نہیں ہے اور حادثے کے وقت کشتی میں ضرورت سے زیادہ تعداد میں لوگ موجود تھے۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے جب کہ ریاست کے سیاحتی وزیر نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں بھی شمالی انڈیا میں ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  19389
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
شمالی ریاست جھارکنڈ میں ایک 65 سالہ خاتون اور اس کی 35 سالہ بیٹی کو چڑیل ہونے کا الزام لگانے کے بعد مبینہ طور پر برہنہ کر کے گلیوں میں چلایا گیا، اور زبردستی انسانی پیشاب پلایا گیا۔ جس کے بعد مقامی پولیس نے11 افراد کو ان خواتین کو ہراساں کرنے کے مبینہ جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارتی ریاست آسام کے ماجولی جزیرے میں بھارتی ایئرفورس کا SW-80 طیارہ گرِ کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 2 ونگ کمانڈرزہلاک ہوگئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہیں تاہم ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث کریش ہوا ۔
بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان نے مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملے کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ان حملوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ حملوں میں کالعدم جیش محمد شامل ہے تمام ثبوت فراہم کریں گے کہ حملہ آوروں کو پاکستان سے مدد فراہم کی گئی۔
بھارت کے معروف اخبار دی ہندو کے جریدے فرنٹ لائن نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کلبھوشن را کے خفیہ مشن کا حصہ تھا، پکڑے جانے پر انڈٰین نیوی نے ریکارڈ غائب کر دیا ہے۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
پاک فوج کے اضافی دستے سعودی عرب بھیجنے پر قومی اسمبلی میں بحث ہوئی ہے۔ میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی میں پاک فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا معاملہ پھر زیر بحث آیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے اظہار
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے درست کہا ہے کہ ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں اور جب سیاست دانوں پربھینس چوری کے پرچی کٹے تو غلطی تب بھی ہوئی۔
ایرانی دار الحکومت تہران میں سکیورٹی فورسز اور صوفی عقیدت مندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تہران پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر سعید منتظرالمہدی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تہران کے
میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کل پیغام دیا گیا کہ عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کر سکتی، میں نے بار بار کہا پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں