Friday, 03 July, 2020
چین اور روس کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق اختتام پذیر ہو گئی

چین اور روس کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق اختتام پذیر ہو گئی

 بیجنگ ۔ چین اور روس کی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق  ننگ زیا ہوئی کے خود مختار علاقے کے شہر ین چوان میں ختم ہو گئی ہے۔ 

 اس مشق کے دوران چین کی مسلح پولیس فورس اور روس کی قومی گارڈ کے درمیان تعاون کیا گیا، یہ مشق دو دسمبر کو شروع ہوئی اور اس میں ین چوان میں  اے پی ایف تربیتی سرگرمیاں شامل تھیں۔ 

متعدد مشقوں میں انسداددہشتگردی اسالٹ فورس اے پی ایف کے ڈیزرٹ فاکس کمانڈویونٹ کے 32ارکان اور وٹیاز اور رائس سے انسداددہشتگردی فورس کے 32ارکان نے حصہ لیا۔ 

چین نے ان مشقوں میں ہیلی کاپٹر اور  بکتر بند حملہ آور گاڑیاں بھی بھیجیں ، مشق کے دوران چینی اور روسی اہلکاروں نے متعدد مشقوں  پر عمل کیا جن میں دستی لڑائی ، آتشیں اسلحہ ،بموں کو ناکارہ بنانا ، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کارروائی کرنے ، یرغمالیوں کو بچانا ، عمارتوں پر حملہ کرنا اور دہشتگردوں کا تعاقب کرنا شامل ہیں۔ 

اے پی ایف کے پبلسٹی افسران کے مطابق انہوں نے حکمت عملیوں ، حربوں ، چالبازیوں اور تجربات کا بھی تبادلہ کیا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  22529
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ہریانہ میں ہندو تنظیم کے احتجاج کے باعث لاہور سے نئی دہلی جانے والی دوستی بس کو بھارت جانے سے رو ک دیا گیا ہے، دوستی بس سے 14 سے 16مسافروں کو بھارت جانا تھا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہریانا میں حالات ٹھیک نہیں، وہاں ہندو انتہا پسند تنظیم کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔
آئے دنوں بھارتی فوج میں کسی نہ کسی کی خودکشی کی اطلاع ملتی ہے اور اب کی بار بھارتی فوج کے ایک حاضر سروس میجر جے ایس بالی نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے۔34 سالہ میجر سہارنپور میں واقع ایک ریماﺅنٹ ڈپو میں تعینات تھا اور اکیلے رہنے کے باعث ذہنی دباﺅکا شکار تھا۔
بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوسکا، بھارت نے براہموس کروز میزائل کے جدید ورڑن کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والے سپر سونک کروز میزائل کو موبائل آٹونومس نظام سے لانچ کیا گیا ہے۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے اپنا دفاع مزید مضبوط کرنے کیلئے روس اور اسرائیل سے جنگی سازو سامان خریدلیا ہے۔ خریدے گئے سامان میں اینٹی ٹینک میزائلز، ٹینک انجن ، راکٹ لانچر اور دیگر اقسام کا جنگی سازو سامان شامل ہے جوکہ بھارت میں پہنچنا شرو ع ہو گیا ہے۔

مزید خبریں
اسپیکٹیٹر انڈیکس نے سال 2019 کی د نیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق بھارت رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر برازیل، دوسرے پر ساؤتھ افریقہ، تیسرے پر نائجیریا اور چوتھے پر ارجنٹینا ہے۔
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کر دیا ہے۔ ارشد ملک کا اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری مطالبہ نہیں۔ حکومت ہٹانے کے لیے کبھی بھی غیر آئینی طریقے کی حمایت نہیں کریں گے۔
تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی عبادت مقصودہ ہے، اس کا متبادل مالی صدقہ نہیں ہوسکتا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حالات کو بنیاد بناکر قربانی کے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں