Friday, 19 April, 2024
لداخ میں چین سے جھڑپ میں کرنل سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک

لداخ میں چین سے جھڑپ میں کرنل سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک

چین اور بھارت کے درمیان متنازع سرحدی علاقے لداخ میں چینی افواج سے جھڑپوں میں بھارتی افسر سمیت 3 فوجی مارے گئے۔ بھارتی اور چینی افواج کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر جھڑپیں گزشتہ رات ہوئیں جس میں ایک کرنل سمیت 2 بھارتی سپاہی ہلاک ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اور چینی افواج میں جھڑپیں گلوان ویلی کے علاقے میں ہوئیں۔

دوسری جانب چین نے فوجی تصادم کا ذمہ داربھارت کو قرار دیا اور اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز 2 بار سرحدی خلاف ورزی کی، چینی فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا اور اشتعال انگیزی پھیلائی جس کے نتیجے میں چینی اور بھارتی افواج میں سنگین تصادم ہوا۔

علاوہ ازیں امریکی جریدے کا کہنا ہےکہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوجیوں کی ہلاکت گولی لگنے سے نہیں ہوئی بلکہ پتھراؤ کے ذریعے لڑائی میں بھارتی فوجی مارے گئے، دونوں فوجوں میں گزشتہ ماہ بھی اسی طرح سنگ باری کے واقعات پیش آئے تھے جن میں دونوں جانب کئی اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔

بھارتی فوج اس واقعے پر مکمل طور پر خاموش ہے اور صرف یہ کہہ رہی ہے کہ وہ چین کے ساتھ تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  28618
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
فغانستان میں صحافیوں کی ایک تقریب کے دوران بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ہفتے کو افغان صوبے بلخ کے ضلع مزار شریف میں ثقافتی مرکز میں صحافیوں کی ایک
بھارتی ریاست پنجاب میں آرمی آفیسر نے گھر میں اپنی اہلیہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور پھر خود بھی خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب ہاؤس سے گولیوں کی آواز آنے پر پہنچنے والی ٹیم نے دو لاشیں دیکھیں
بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھرواننت پورم کی ایک معروف شاہراہ کو پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تصاویر سے سجا کر اس جگہ کو بے نظیر اسکوائر کا نام دیدیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست سکم میں ایک ٹرک اور 3 دیگر گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلہ چٹن کے علاقے سے تھانگو جا رہا تھا کہ راستے میں جیما کے مقام پر ایک ڈھلوان پر ڈرائیور ٹرک پر قابو نہ رکھ پایا۔

مقبول ترین
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں