Thursday, 22 August, 2019
بھارت، جسم پر پاک-بھارت پرچم بنانے والی اداکارہ کے وارنٹ جاری

بھارت، جسم پر پاک-بھارت پرچم بنانے والی اداکارہ کے وارنٹ جاری

جالندھر۔ بھارت کی ایک مقامی عدالت نے متنازع ریئلٹی ٹی وی شو ’بگ باس 11‘ کی کانٹیسٹر اور اسکینڈل کوئین کہلائی جانے والی اداکارہ عرشی خان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر کی مقامی عدالت نے گزشتہ تین ماہ سے عدالت میں پیش نہ ہونے پر اداکارہ کو گرفتار کرنے کا وارنٹ جاری کیا۔

عدالت نے پولیس کوحکم دیا کہ وہ بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس 11‘ کے اسٹوڈیو میں داخل ہوکر اداکارہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے۔

خیال رہے کہ عرشی خان پر اپنے جسم پرپاکستان اور بھارت کے قومی پرچم بناکر معاشرے میں فساد پھیلانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ان کے خلاف یہی کیس گزشتہ ایک سال سے جاری ہے، عرشی خان کی گرفتاری کے وارنٹ دوسری مرتبہ جاری ہوئے ہیں۔

گزشتہ برس عرشی خان کی ایسی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں وہ مختصرلباس میں تھیں، جب کہ ان کے جسم پر پاکستان اور بھارت کے قومی پرچم بنے ہوئے تھے۔

عرشی خان افغان نژاد بھارتی ماڈل و اداکارہ ہیں، انہوں نے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ تعلقات کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جالندھر کے میجسٹریٹ نے عرشی خان کو گرفتار کرکے جلد سے جلد عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ پولیس بگ باس کے اسٹوڈیو میں داخل ہوکر اداکارہ کو گرفتار کرکے پیش کرے۔

دوسری جانب عرشی خان کے میڈیا مینیجر فلینڈ ریمنڈیوس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اسی مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے اسٹے آرڈر حاصل کر رکھا ہے۔

فلینڈ ریمنڈیوس کا کہنا تھا کہ عرشی خان نے 15 جنوری 2018 تک اسٹے آرڈر لے رکھا ہے، اس لیے پولیس انہیں گرفتار نہیں کرسکتی۔

میڈیا مینیجر کے مطابق اگرچہ جالندھر کی عدالت کے حکم کو غیر قانونی نہیں سمجھا جاسکتا، تاہم پولیس اداکارہ کے خلاف 15 جنوری تک کوئی ایکشن نہیں لے سکتی۔

خیال رہے کہ عرشی خان رواں برس اکتوبر سے شروع ہونے والے بگ باس کے گیارہویں سیزن میں شرکت کے لیے اسٹوڈیو کے اندر موجود ہے۔

بگ باس کا اسٹوڈیو کئی کمروں اور سوئمنگ پول سمیت پلے ایریاز پر مشتمل ہوتا ہے، جب کہ اسے چاردیواری سے بند کرکے اس کی سیکیورٹی بڑھادی جاتی ہے۔

بگ باس شو میں شریک تمام اداکار تین سے 4 ماہ تک اسی اسٹوڈیو کے اندر ہی رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  23429
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر گورکھپور کے ایک سرکاری اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی بند ہونے سے 63 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ جن میں زیادہ تعداد نوزائیدہ بچوں کی ہے۔ اسپتال کو آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنی نےواجبات کی ادائیگی نہ ہونے کے سبب گزشتہ رات سپلائی روک دی تھی
بھارتی ریاست ہریانہ میں سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں کوٹہ نہ ملنے کے خلاف جاٹ برادری کا احتجاج فسادات میں تبدیل ہو چکا ہے جس میں اب تک 10 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
جنوبی گجرات کے ضلع نوساری میں دریائے پورنا میں بس گرنے سے کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نوساری کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم ایس بہارادا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 12 لاشیں دریا سے نکالی جا چکی ہیں
بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں پولیس نے سینکڑوں خواتین کو ایک مندر میں جانے سے روک دیا ہے کیونکہ وہاں انھیں پوجا کی اجازت نہیں ہے۔ یہ خواتین مظاہرین شنی شنگناپور مندرکے اندرونی حصے میں پوجا کرنا چاہتی ہیں

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں