Sunday, 31 May, 2020
عنقریب عراق اور شام سے امریکیوں کو بیدخل کردیا جائے گا، ایران

عنقریب عراق اور شام سے امریکیوں کو بیدخل کردیا جائے گا، ایران

تہران ۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب امریکیوں کو عراق اور شام سے بے دخل کردیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ افغانستان، عراق اور شام میں امریکی کارروائیوں اور دہشت گردوں کی معاونت سے لوگوں کے دلوں میں امریکا کے لیے نفرت پیدا ہوگئی ہے اور اب عراق اور شام میں امریکا کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ امریکا غیر قانونی طور پر ان دو عرب ممالک میں ڈیرے جمائے ہوئے ہیں تاہم اب امریکی کارروائیوں کے باعث دنیا بھر میں اس کے خلاف پیدا ہونے والی نفرت کی وجہ سے عنقریب امریکیوں کو عراق اور شام سے بیدخل کردیا جائے گا۔

ایران کے روحانی پیشوا نے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے غیر منطقی، غیر سنجیدہ اور احمقانہ گفتگو کے باعث اپنا وقار کھو بیٹھے ہیں اور اپنے جارحانہ عزائم کو بڑھاوا دیتے ہوئے افغانستان، عراق اور شام میں عسکری کارروائیاں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو بغداد ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ایران نے بھی عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی تنصیابت پر جوابی حملے کیے تھے اور تاحال دونوں کے درمیان شدید تناؤ اور کشیدگی برقرار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  99611
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارت میں 14 سالہ لڑکی کو بھارتی فوجی اہلکاروں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ایک فوجی اہلکار کو حراست میں لے لیا۔ واقعہ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2 فوجی اہلکاروں نے ہوراہا سے امرتسر جانے والی ٹرین میں 14 سالہ لڑکی کو زیادتی

مزید خبریں
اسپیکٹیٹر انڈیکس نے سال 2019 کی د نیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق بھارت رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر برازیل، دوسرے پر ساؤتھ افریقہ، تیسرے پر نائجیریا اور چوتھے پر ارجنٹینا ہے۔
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ایٹمی دھماکے انہوں نے، گوہر ایوب اور
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ساری قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ایٹمی دھماکا راجا ظفر الحق، گوہر ایوب اور میں نے کیا، نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے مقامی سطح پر پھیلاؤ کی شرح 92 فیصد ہے لہٰذا عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور
وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ وزیر مملکت نے قوم کے لیے دعا دی اور کہا رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں