Monday, 06 July, 2020
بھارت، برطانوی ویزے کی خواہشمند خاتون کو اچھی انگزیزی مہنگی پڑ گئی

بھارت، برطانوی ویزے کی خواہشمند خاتون کو اچھی انگزیزی مہنگی پڑ گئی

نئی دہلی ۔ برطانوی ویزے کے حصول کی خواہشمند بھارتی خاتون کو حد سے زیادہ اچھی انگزیزی بولنا مہنگی پڑ گئی ،برطانوی حکام نے خاتون کی ویزے کی درخوات مسترد کردی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ہندوستانی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی حکام نے ان کے ویزہ کی درخواست محض اس لیے مسترد کردی کیوں کہ ان کی انگریزی ان کے اسٹینڈرڈ سے زیادہ اچھی تھی اور وہ ایک ایسے ملک سے تعلق رکھتی ہیں، جس کی قومی زبان انگریزی نہیں۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ کے دارالحکومت شیلانگ سے تعلق رکھنے والی الیگزینڈریا رنٹول نے دعوی کیا کہ ان کی جانب سے انٹرنیشل انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم (آئلٹس) کا ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود برطانوی حکام نے ان کے ویزہ کی درخواست مسترد کردی۔

انہوں نے اپنے فیس بک اکانٹ پر لمبی چوڑی پوسٹ میں برطانوی حکام کی جانب سے ویزہ مسترد کیے جانے سے متعلق بتایا، ساتھ ہی انہوں نے دعوی کیا کہ انہیں حکام کی جانب سے موصول ہونے والے خط میں کہا گیا کہ ان کی انگریزی آئلٹس کے معیار سے زیادہ بہتر ہے۔

الیگزینڈریا رنٹول نے اپنے الیشیا الیشیا نامی فیس بک اکانٹ کی پوسٹ میں دعوی کیا کہ ساتھ ہی برطانوی حکام نے یہ بھی کہا کہ جہاں ان کی انگریزی بہت ہی اچھی ہے، وہیں وہ ایسے ملک سے بھی تعلق نہیں رکھتی جس کی قومی زبان انگریزی ہو۔

دوسری جانب ہندوستان ٹائمز نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی خاتون نے ویزہ کے لیے دی گئی اپنی درخواست میں مکمل کاغذات جمع نہیں کروائے تھے۔برطانوی امیگریشن حکام کے مطابق خاتون نے جو آئلٹس کا سرٹیفکیٹ جمع کرایا، وہ اصلی نہیں تھا، لہذا برطانوی ویزے کے لیے انگریزی ٹیسٹ کے اصلی سرٹیفکیٹ سمیت دیگر درکار کاغذات کا جمع کرایا جانا لازمی ہے۔

ویزے کے درخواست مسترد ہونے کے بعد خاتون اب اسکاٹ لینڈ کے رکن پارلیمنٹ کے توسط سے برطانیہ کا ویزہ حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے رکن پارلیمنٹ اسٹیون پی گیتھنز کو بھارتی خاتون کے شوہر اور ان کے دوستوں نے ویزہ جاری کروانے کی درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ بھارتی خاتون الیگزینڈریا رنٹول نے اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے برطانوی نوجوان بوبی رنتول سے رواں برس 2 مئی کو پیار کی شادی کرلی تھی۔بھارتی خاتون نے برطانوی نوجوان سے بنگلورو کے کالج میں کمیونی کیشن اور میڈیا کی تعلیم کے دوران شادی کرلی تھی، برطانوی نوجوان بھارت میں آئل کمپنی میں ملازم تھا۔

اب بھارتی خاتون کرسمس منانے کے لیے اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی تھی، تاہم اس کے ویزے کی درخواست مسترد کردی گئی۔الیگزینڈریا رنٹول پہلے بچے کی امید سے ہیں، اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اسکاٹش رکن پارلیمنٹ کی مداخلت سمیت بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے تعاون حاصل ہونے کے بعد انہیں ویزہ مل جائے گا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  44803
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چینی اور بھارتی افواج کے درمیان متنازع علاقے لداخ میں جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چینی فوج نے بھارتی فوجی دستے کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا تاہم مذاکرات کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
تہران: فوجی امور میں ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر جنرل یحییٰ صفوی نے کہا ہے کہ اب دنیا بالخصوص خطے میں امریکہ کی فوجی و سیاسی برتری کے زوال کا وقت آن پہنچا ہے۔
اسپیکٹیٹر انڈیکس نے سال 2019 کی د نیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق بھارت رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر برازیل، دوسرے پر ساؤتھ افریقہ، تیسرے پر نائجیریا اور چوتھے پر ارجنٹینا ہے۔
بھارت میں لوک سبھا کی 542 نشستوں کے لیے 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جس کے مطابق نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے واضح برتری حاصل کرلی۔

مزید خبریں
اسپیکٹیٹر انڈیکس نے سال 2019 کی د نیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق بھارت رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر برازیل، دوسرے پر ساؤتھ افریقہ، تیسرے پر نائجیریا اور چوتھے پر ارجنٹینا ہے۔
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی تنصیبات پر راکٹ داغے گئے تاہم امریکی ایئر ڈیفنس نے راکٹس کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے ریڈ زون ایریا میں واقع امریکی سفارت خانے پر ایک راکٹ داغا گیا جسے
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) بند نہیں ہوا بلکہ فائدہ مند ادارہ بننے جا رہا ہے۔ اس ادارے نے لاکھوں نوکریاں پیدا کرنی ہیں، ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔
سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور اطلاعات ونشریات کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم ایٹ پر کام کا آغاز حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بٹل سیکٹر میں مارٹروں کی شیلنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آ کر ایک 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں