Wednesday, 14 November, 2018
بھارت، امرتسر میں ہجوم ٹرین کی زد میں آگیا، 50 افراد ہلاک

بھارت، امرتسر میں ہجوم ٹرین کی زد میں آگیا، 50 افراد ہلاک

امرتسر ۔ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں میلہ منانے والا ہجوم ٹرین کی زد میں آگیا حادثے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ضلعی پولیس افسر لکھبیر سنگھ کے مطابق بڑی تعداد میں لوگ  امرتسر کے علاقے دھوبی گھاٹ کے قریب جورا پھاٹک ریلوے کراسنگ پر میلے میں شریک تھے اور اس دوران علاقہ آتش بازی اور کریکر دھماکوں سے گونج رہا تھا کہ انہیں ٹریک سے آنے والی تیز رفتار ٹرین کا سائرن سنائی نہ دیا۔

ٹریک پر موجود درجنوں افراد کو ٹرین تیزی سے کچلتے ہوئے پلک جھپکتے میں روانہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 50 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

حادثے کے بعد مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور جائے حادثہ سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، مقامی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 35 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری طور پر زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر تمام تر ریلیف آپریشن مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  62865
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پہلا دھماکا ششدرک کے علاقے میں افغان خفیہ ایجنسی 'این ڈی ایس' کے دفتر کے قریب ہوا، جبکہ دوسرا دھماکا وزارت
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان تقسیم ہوا اور سردار ولبھ بھائی پٹیل بھارت کے پہلے وزیراعظم ہوتے تو پورے کشمیر پر بھارت کا قبضہ ہوتا اور ایک حصہ بھی پاکستان کے پاس نہ ہوتا۔
بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ”اگنی 5“کا تجربہ کر لیا ہے جو چین کے شمالی علاقوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ بھارتی میڈ یا کے مطابق تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے جزیرے سے کیا گیا ہے۔ زمین سے زمین تک مار کرنے والا بین البراعظمی میزائل 5ہزار کلو میٹر تک ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات نے چین کے ساتھ متنازع سرحد پر گشت بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ایک طاقتور ملک ہے لیکن بھارت بھی کمزور نہیں ہے۔ بھارت نے متنازع سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے اور بھارت کسی کو اپنے علاقے میں آنے نہیں دے گا۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے
سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں صفائی کا بیان قلمبند کرانا شروع کر دیا۔ پہلے روز 50 عدالتی سوالات میں سے 45 کے جواب ریکارڈ کرا دیئے۔ باقی سوالات پر وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے، آئے دن نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ
چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں