Monday, 09 December, 2019
بھارت کا شرمناک اعزاز، اسقاط حمل گرانے والا دوسرا بڑا ملک قرار

بھارت کا شرمناک اعزاز، اسقاط حمل گرانے والا دوسرا بڑا ملک قرار

واشنگٹن ۔ بھارت نے شرمناک اعزاز اپنے نام کرلیا ، چین کے بعد اسقاط حمل گرانے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ۔ 

اقوام متحدہ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت ایک ارب 33 کروڑ آبادی کے چین کے بعد دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جہاں ہر سال تقریبا 2 کروڑ 70 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں ۔ لیکن لگ بھگ ایک کروڑ 56 لاکھ بچے اسقاط حمل کی وجہ سے دنیا میں آنکھ کھولنے سے محروم ہو جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی ادارے کے 193 رکن ملکوں میں سے 58 ممالک میں اسقاط حمل کی قانونی طور پر اجازت ہے۔جبکہ 7 کے سوا تمام ممالک ماں کی جان بچانے کے لیے اسقاط کی اجازت ہے۔ یہ 7 ملک، جنوبی سوڈان، مالٹا، ایل سلواڈور، جمہوریہ ڈومینکن، نکاراگوا اور چلی ہیں۔

حال ہی میں جاری ہونے والے ایک مطالعاتی جائزے میں بتایا گیاکہ بھارت میں زیادہ تر عورتیں کسی طبی ماہر سے مشورہ کیے بغیر حمل گرانے کے لیے خود ہی گولیاں کھا لیتی ہیں جس کے نتیجے میں بعض دفعہ پیچیدگیاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔

بھارت کا قانون اس صورت میں 20 ہفتوں سے کم کا حمل گرانے کی اجازت دیتا ہے، اگر ماں کی جان کو خطرہ ہو یا ڈاکٹر یہ محسوس کریں کہ پیدا ہونے والا بچہ شدید نوعیت کی ذہنی یا جسمانی معذوری میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ 

حال ہی میں بھارت کی سپریم کورٹ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی ایک 13 سالہ لڑکی کو 31 ماہ کا حمل گرانے کی اجازت تھی، جس کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بچے کی پیدائش سے زچہ اور بچہ دونوں کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

مطالعاتی جائزے کے مصنفین نے مشورہ دیا کہ اس سلسلے میں سرکاری اسپتالوں میں زیادہ تجربہ کار ڈاکٹر اور طبی عملہ تعینات کیا جائے تاکہ خواتین کو اس دوران پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے بچایا جا سکے،مطالعاتی رپورٹ میں کہاگیاکہ بھارت میں اسقاط حمل کے واقعات کی تعداد سرکاری اندازوں سے 22 گنا زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  26683
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دوسری مدت کے لئے منتخب ہونے والے صدر حسن روحانی کے انتخاب کی توثیق کردی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کے روز تہران میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب کے دوران
عالم اسلام کو تکفیریت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہوگا، ذرائع ابلاغ کی باہدف نشر و اشاعت سے تکفیری عزائم کا پردہ چاک کرنا ہوگا اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ایک عام مسلمان اس اہم مسئلے کی اہمیت کو نہ پہچانے۔
تہران میں ایک اجلاس کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایک دہشت گرد ملک اورمشرق وسطی میں عدم استحکام کا ذمہ دارہے، داعش کے خلاف اس کی جنگ ایک دھوکہ ہے، ایران اس کے ساتھ تعلقات معمول پرنہیں لائے گا۔
بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مغربی بنگال میں گرکرتباہ ہوگیا ہے تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ بحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہی

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ حکومت سے پُر خلوص بات چیت کی جائے۔ اِس وقت شہباز شریف اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہور پہنچے ہیں۔ انہوں نے داتا دربارؒ پر حاضری دی، مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔
لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، قانون سازی کا اختیار رکھتی ہے۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ریویو میں جانا ہے یا قانون بنانا ہے؟
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی کے لیے جو قدم اٹھایا وہ منزل پر پہنچ رہا ہے اور حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں