Tuesday, 11 December, 2018
کابل: خودکش دھماکے میں 26 افراد ہلاک، 18 زخمی

کابل: خودکش دھماکے میں 26 افراد ہلاک، 18 زخمی

کابل ۔ افغانستان کےدارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے بتایا کہ خودکش دھماکا کابل یونیورسٹی اور علی آباد اسپتال کے قریب ہوا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ افغان خبر رساں ادارے طلوع نیوز کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوع پر  جابجا لاشیں بکھری ہوئی نظر آئیں۔

یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغان شہری نئے سال کے آغاز کا جشن نوروز منانے میں مصروف تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  98261
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مرکزی حکومت کی طرف سے تجویز کردہ تین طلاق بل کو شریعت کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ قانون کے ذریعے مسلمانوں کے طلاق دینے کے حق کو چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے، جائے وقوعہ سے فائرنگ کی شدید آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔
بھارت کے مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ ان علاقوں میں سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 700 تک جاپہنچی ہے۔
بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھدرک میں ہندؤ مسلم فسادات بھڑک اٹھے جس کے دوران 4 پولیس افسروں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ فسادات کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ہندؤ فسادیوں نے مسلمانوں کی 80 سے زائد دکانیں لوٹ کر جلا ڈالیں ہیں۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
خیبرپختونخوا حکومت پر براجماں تبدیلی کے دعویداروں نے بے روز گار نوجوانوں پر بم گرانے کی تیاری کر لی۔ خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کیلئے مدت ملازمت
میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچا دیا گیا، وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر تعینات کیا گیا ہے جب کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو نیا کور
چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ میں رہوں نہ رہوں سپریم کورٹ کا یہ ادارہ برقرار رہے گا اور میرے بعد آنے والے مجھ سے زیادہ بہتر ہیں۔ کوئٹہ میں بلوچستان بار میں اپنے خطاب میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم کی تعمیرآنے والی نسلوں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں