![]() |
تہران ۔ ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے روایتی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کیں جس پر اُسے فیصلہ کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کو بحال کرنے کے لئے امریکی دباؤ کی مزاحمت کرنے پر عالمی طاقتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ خود امریکا کے لیے زیادہ سے زیادہ تنہائی کا باعث ہوگا۔
صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ آج کا دن ایران کی تاریخ کا یادگار ترین ہے، عالمی قوتوں نے ہمارا ساتھ دیکر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے امریکا کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ ہماری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز یک طرفہ طور پر ‘اسنیپ بیک’ طریقہ کار کے ذریعے ایران پر عائد اقوام متحدہ کی پابندیوں کو بحال کردیا تھا تاہم سلامتی کونسل کے دیگر ارکان نے اس کی حمایت نہیں کی تھی اور امریکی اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ