Thursday, 19 September, 2019
افغانستان کسی دہشت گروپ کی حمایت نہیں کرتا، کابل حکومت

افغانستان کسی دہشت گروپ کی حمایت نہیں کرتا، کابل حکومت

کابل ۔ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت نہیں کرتا ہے اور نہ ہی افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کوپناہ دی ہے۔

ترجمان افغان صدر کی جانب سے جاری مختصربیان کے مطابق افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے افغان قیادت اورامریکی کمانڈرجنرل جان کیمبل کو فون کیا اور باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ چارسدہ حملے کو افغانستان کے ایک مقام سے کنٹرول کیا گیا جہاں سے تحریک طالبان کا ایک آپریٹر دہشت گردوں کو فون پرہدایات دے رہا تھا۔

باچا خان حملے میں یونیورسٹی کے پروفیسر سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں دو طالبات بھی شامل تھیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  84702
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 63 افراد
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں ہرات ہائی وے پر نصب بم اُس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب ایک مسافر بردار بس وہاں سے گزر رہی تھی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 34 مسافر ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
افغانستان میں وزارت دفاع اور فٹبال فیڈریشن کی عمارتوں کے نزدیک خود کش حملے میں 10 افراد ہلاک اور 68 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں واقع وزارت دفاع
برطانوی ویزہ مسترد کیے جانے سے متعلق خاتون نے دعوی کیا ہے کہ انہیں حکام کی جانب سے موصول ہونے والے خط میں کہا گیا کہ ان کی انگریزی آئلٹس کے معیار سے زیادہ بہتر ہے۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں