Sunday, 26 May, 2019
دہشتگردوں کو پناہ دیکر پاکستان خسارے میں رہے گا، امریکا

دہشتگردوں کو پناہ دیکر پاکستان خسارے میں رہے گا، امریکا

کابل۔ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے پاکستان کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے پر پاکستان کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبدالله سے ملاقات کی۔

بگرام ائر بیس پر گفتگو کرتے ہوئے مائیک پنس نے ایک بار پھر پاکستان پر طالبان اور دیگر مسلح تنظیموں کو پناہ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے کے دن ختم ہوگئے، پاکستان دہشت گردوں اور مجرموں کو پناہ دینے سے بہت کچھ کھو دے گا لیکن امریکا کی شراکت داری سے اسے بہت فائدہ ہوگا۔

مائیک پنس نے کہا کہ امریکا کو درپیش خطرے کے خاتمے تک امریکی فورسز افغانستان میں رہیں گی اور ہمیں یقین ہے کہ ہم افغانستان میں فتح کے زیادہ قریب ہوگئے ہیں، افغانستان میں میری موجودگی اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ امریکا افغانستان کو عسکریت پسندوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے رواں ہفتے مشرق وسطیٰ کے دورے پر جانا تھا لیکن مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کی وجہ سے انہوں نے دوسری مرتبہ اپنا دورہ ملتوی کردیا اور پھر اچانک رات کی تاریکی میں فوجی طیارے میں افغانستان پہنچ گئے۔ اقوام متحدہ میں بیت المقدس سے متعلق فیصلے کے خلاف قرارداد میں پاکستان کے کردار پر بھی ٹرمپ انتظامیہ پاکستان پر کافی برہم ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  7921
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر سے ملاقات میں اعتماد سازی پر بات چیت ہوئی، ایران میں امیر و غریب میں کوئی فرق نہیں، دیکھ کر خوشی ہوئی، پاکستان نے دہشت گردی
افغان صدر اشرف غنی نے حکومت کے خلاف برسرپیکار طالبان کو براہ راست امن مذاکرات کے لیے دعوت دے دی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو براہ راست امن مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان خفیہ ایجنسی کے ٹریننگ سینٹر پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کرکے 100 اہلکاروں کو قتل کردیا، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے جب کہ چوتھے حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی
افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قندھار میں بی ایل اے کمانڈر اسلم اچھو کی رہائشگاہ کے باہر خودکش حملہ ہوا جس میں اسلم اچھو، کریم مری، روستو، تاجو اور فرید سمیت 7 لوگ ہلاک ہوئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں