Sunday, 05 April, 2020
’’آپ پر تو وائرس بنانے کا الزام ہے، آپ کيا مدد کريں گے، خامنہ ای‘‘

’’آپ پر تو وائرس بنانے کا الزام ہے، آپ کيا مدد کريں گے، خامنہ ای‘‘

تہران ۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کورونا وائرس پر صدر ٹرمپ کی مدد کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے امریکا سے اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس پر ادویہ کی فراہمی اور علاج معالجے کی پیشکش کو عجیب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی عوام غذا، ادویہ اور کاروبار سے دور ہوئی۔

میڈیا کے مطابق آيت اللہ خامنہ ای نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے ليے امريکی مدد کی پيشکش ٹھکرا دی ہے۔ خامنہ ای نے اتوار بائيس مارچ کو ٹيلی وژن پر براہ راست نشر کردہ اپنی تقرير ميں کہا، ''وائرس کو پھيلنے سے روکنے کے ليے امريکا نے کئی مرتبہ مدد کی پيشکش کی ہے۔ آپ پر يہ وائرس بنانے کا الزام ہے۔ ميں يہ نہيں جانتا کہ آيا يہ درست ہے مگر يہ بات قابل فہم نہيں کہ آپ ايران کی مدد کرنا چاہتے ہيں۔‘‘

مدد کے پيشکش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ايرانی سپريم ليڈر آيت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ وائرس سے نمٹنے کے ليے اس وقت خود امريکا کو کئی اہم ساز و سامان و ادويات کی قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھايا، ''کيا ہو گا اگر امريکا نے ہميں کوئی ايسی دوا بھيجی، جو وائرس کو ايران ميں مستقل بنيادوں پر رکھنے ميں مددگار ثابت ہو؟‘‘

ایران کے روحانی پیشوا نے ایران کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے مدد کیلیے ’درخواست‘ کرنے کے امریکی مطالبے پر کہا کہ کورونا وائرس کے امریکی لیبارٹری میں تیار ہونے کے الزامات سامنے آرہے ہیں تو کوئی ذی شعور اُن سے مدد کیوں مانگے گا جو وائرس پیدا کرنے کے ذمہ دار ہوں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا سے ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دروغ گوئی سے کام لے رہا ہے، اگر وہ مدد کا خواہاں ہوتا تو غیر آئینی پابندیاں ہٹا دیتا جس سے ایرانی عوام کی ادویہ، خوراک اور انسانی ضروریات کی اشیا تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے پابندیاں ہٹانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران کورونا وائرس پر مدد کی درخواست کرے تو امریکا ادویہ اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں آج 100 مریضوں کی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد ایک ہزار 556 ہوگئی ہے، وائرس سے 20 ہزار 610 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 7 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  61319
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
خیبر پختو نخواہ حکومت نے صوبے کے نئے مالی سال 2017-2018کا چھ کھرب تین ارب سے زائد کا بجٹ پیش کر دیاہےجو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا پانچواں اور آخر ی بجٹ ہے۔ کے پی کے بجٹ میں تعلیم کیلئے 127 ارب 91 کروڑ جبکہ صحت کیلئے 49 ارب 27 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے وفاقی اکائیوں کی زبانوں کو صوبوں کی زبان قرا ردینے سے متعلق آئینی ترمیمی بل کی منظور ی دے دی جس کے تحت پنجابی ، سندھی، پشتو اور بلوچی کو بالترتیب پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی زبانوں کو آئینی طورپر تسلیم کرلیا گیا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نیب نے جیسے ہی پنجاب کا رخ کیا تو وزیراعظم نے بولنا شروع کر دیا تاہم نیب کو پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے۔ کرپشن کے خلاف کارروائی میں پی ٹی آئی نیب کے ساتھ کھڑی ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماء سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ ان کے مطالبے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا اور ہماری غیر موجودگی میں بحث سمیٹ دی گئی ،جس پر احتجاج کرتے ہیں، اگر اپوزیشن نے باہر جاکر احتجاج کیا تو حکومت کو پتہ چل جائے گا

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر اپنے عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے سرحد کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں