Wednesday, 17 October, 2018
دہشت گردانہ حملے کا محکم جواب دیا جائے گا، حسن روحانی

دہشت گردانہ حملے کا محکم جواب دیا جائے گا، حسن روحانی

تہران ۔ ایران کے صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں انھوں نے ايئر پورٹ پر اہواز میں دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے کا مضبوط و محکم جواب دینے کے عزام کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو بدمعاش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اپنے جارحانہ رویے پر افسوس ہوگا۔ امریکہ پر 'دادا گیری' کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ وہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔

ایرانی صدر نے الزام عائد کیا کہ امریکی نواز عرب ممالک حکومت مخالف گروہوں کو مالی اور عسکری تعاون فراہم کر رہے ہیں اور خطے کے کٹھ پتلی ممالک کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔ 

حسن روحانی نے کہا کہ امریکا اپنے کٹھ پتلیوں کو اکسانے کے علاوہ انہیں ضروری صلاحیتیں فراہم کر رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی یومِ دفاع کے موقع پر ملٹری پریڈ پر حملے میں 29 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوگئے تھے جب کہ مرنے والوں میں پاسدارانِ انقلاب کے 12 ارکان بھی شامل تھے۔

صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ صدر حسن روحانی کو ايئر پورٹ پر خامنہ آئی کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی، نائب صدر اسحاق جہانگیری ، دیگر وزراء اور اعلی حکام نے رخصت کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  83087
کوڈ
 
   
مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگائے گئے بجلی کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے
بین الاقوامی برادری میں یہ تاثر عام ہے کہ بھارتی قیادت علاقائی بالادستی حاصل کرنے کے زعم میں یوں مبتلا ہو چکی ہے کہ اس پر کسی نفسیاتی غلبہ اور سیاسی و سفارتی عارضہ کا گمان ہوتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دور حکومت میں نیپال، بنگلہ دیش
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شمالی علاقے ٹریب میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران اتنی بارش ہوئی جو عام طورپر3 ماہ سے زائد

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں