Sunday, 05 April, 2020
مودی کا ملک بھر میں 21 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

مودی کا ملک بھر میں 21 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

نئی دہلی ۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں 21 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں آج رات سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ اس دوران شہریوں کے بلا ضرورت گھر سے نکلنے پر پابندی، تمام کاروباری مراکز بند، ذرائع آمد و رفت معطل اور دفاتر و صنعتیں بند رہیں گی جب کہ تعلیمی اداروں میں پہلی ہی تعطیلات دیدی گئی ہیں۔
 
وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ مجھے علم ہے یہ ایک طویل دورانیہ ہے لیکن کورونا کی وبا سے لڑنے کا یہ واحد طریقہ بھی ہے اس لیے خود کو 21 روز تک دن میں 24 گھنٹے کے لیے گھروں میں قید کرلیں۔ قبل ازیں مودی سرکار نے شہریوں کو صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک ’جنتا کرفیو‘ اپنانے کا مشورہ دیا تھا۔
بھارت میں اب تک 500 سے زائد مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 5 مریض ہلاک ہوئے ہیں تاہم ناقص انتظامات اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہلک وائرس تیزی سے ملک بھر میں پھیل رہا ہے۔ وزیراعظم مودی نے صحت کے شعبے کے لیے فوری بجٹ کا اعلان بھی کیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار 381 ہوگئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار 652 ہے اور اب تک یہ وائرس  189 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کالم نگار، بلاگر یا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے کالم / مضمون یا اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر اور مختصر تعارف کے ساتھ info@mubassir.com پر ای میل کریں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  21229
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
افغانستان کے صوبے غزنی میں ایک امریکی طیارہ تباہ ہوا جس میں سوار تمام 83 افراد ہلاک ہوگئے تھے، طیارہ گرانے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کر لی۔ تحریک طالبان افغانستان نے اپنے زیر انتظام علاقے میں مسافر طیارے کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرلی۔
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے، جائے وقوعہ سے فائرنگ کی شدید آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔
بھارت کے مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ ان علاقوں میں سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 700 تک جاپہنچی ہے۔
افغانستان کے شمالی صوبے پروان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 8 افغان سیکیورٹی گارڈز کو ہلاک کردیا ہے۔ واقعے میں 2 گارڈز زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی گارڈز کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بگرام ایئر بیس پر اپنی ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے۔

مزید خبریں
اسپیکٹیٹر انڈیکس نے سال 2019 کی د نیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق بھارت رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر برازیل، دوسرے پر ساؤتھ افریقہ، تیسرے پر نائجیریا اور چوتھے پر ارجنٹینا ہے۔
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر اپنے عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے سرحد کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں