Friday, 18 October, 2019
ریکس ٹلرسن سے ملاقات کے بعد اشرف غنی بھارت پہنچ گئے

ریکس ٹلرسن سے ملاقات کے بعد اشرف غنی بھارت پہنچ گئے

نئی دہلی ۔ افغان صدر اشرف غنی ایک روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بھارتی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ افغان صدر اشرف غنی اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی جس میں خطے اور عالمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ افغان صدر اشرف غنی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے 16 اکتوبر کو اپنے دورہ کابل کے موقع پر دورہ بھارت کی دعوت دی تھی۔ افغان صدر نے ایسے موقع پر بھارت کا دورہ کیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے دورے پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی ایک روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی اپنے دورہ بھارت کے دوران ہم منصب رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کریں گے۔

افغان صدر نے ایسے موقع پر بھارت کا دورہ کیا کہ جب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن بھی مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے دورے پر ہیں۔ ریکس ٹلرسن نے گزشتہ روز اشرف غنی سے افغانستان میں ملاقات کی اور وہ آج پاکستان اور پھر بھارت کا دورہ بھی کریں گے۔

افغان صدر اشرف غنی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے 16 اکتوبر کو اپنے دورہ کابل کے موقع پر دورہ بھارت کی دعوت دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی جس میں خطے اور عالمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  92141
کوڈ
 
   
مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں