Friday, 16 November, 2018
کابل میں امریکی ڈرون حملہ، 11 افراد ہلاک

کابل میں امریکی ڈرون حملہ، 11 افراد ہلاک

کابل . افغانستان کے شمالی مشرقی صوبے نورستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

صوبائی گورنر نورستان حافظ عبدالقیوم کے مطابق امریکی ڈرون حملہ  ضلع ویگال میں رات گئے اس وقت کیا گیا جب اہلِ علاقہ اور طالبان گزشتہ روز حملے میں زخمی ہونے والے ایک  فرد کی عیادت کے لیے اس کے گھر پر موجود تھے۔ ڈرون طیارے نے اس گھر کو نشانہ بناتے ہوئے ایک میزائل داغ دیا جس کے نتیجے میں 6 شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع یا افغانستان میں موجود امریکی فوج نے تازہ ڈرون حملے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

قبل ازیں فرح صوبے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے افغان خفیہ ایجنسی کے افسر کو قتل کردیا۔ ترجمان صوبائی گورنر محمد نصیر مہری نے بتایا کہ مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگئے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  37749
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مرکزی حکومت کی طرف سے تجویز کردہ تین طلاق بل کو شریعت کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ قانون کے ذریعے مسلمانوں کے طلاق دینے کے حق کو چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے، جائے وقوعہ سے فائرنگ کی شدید آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔
بھارت کے مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ ان علاقوں میں سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 700 تک جاپہنچی ہے۔
بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھدرک میں ہندؤ مسلم فسادات بھڑک اٹھے جس کے دوران 4 پولیس افسروں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ فسادات کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ہندؤ فسادیوں نے مسلمانوں کی 80 سے زائد دکانیں لوٹ کر جلا ڈالیں ہیں۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
لاپتہ ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان خان پورڈیم پر تعینات تھے، سی ڈی اے کے افسر ایازخان کی بیٹی کی کل شادی ہے۔ اہلیہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا جمعرات کی شام ساڑھے 4 بجے میرے خاوند دفتر سے نکلے، خاوند نے جی 13 میں واقع اپنے گھر آنا تھا
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زلفی بخاری کے بطور معاون خصوصی وزیراعظم تقرری کی نااہلی کے لیے درخواستوں پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سماعت ہوئی، زلفی بخاری سماعت کے دوران عدالت میں وکیل اعتزاز احسن
سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نومبر 2017 میں فیض آباد دھرنے کے معاملے پر لیے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی غیرموجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے جمال خاشقجی کے قتل کے ردِ عمل میں پہلی مرتبہ عملی قدم اٹھاتے ہوئے ان 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو صحافی کے قتل کا منصوبہ بنانے اور اسے عملی جامہ پہنانے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں