Monday, 17 December, 2018
تمام مسلمانوں کے آگے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں، حسن روحانی

تمام مسلمانوں کے آگے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں، حسن روحانی

تہران ۔ ایران نے کہا ہے کہ ایران، پڑوسی ممالک کو اپنا بھائی سمجھتا ہے اور ہم تمام مسلمانوں کے آگے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں. یہ بات ایران کے صدر ڈاکٹر ’’حسن روحانی‘‘ نے عالمی اتحاد امت کانفرنس کے شرکاء اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے درمیان ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اتحاد اور یکدلی کی مضبوطی ہی مسلمانوں کی نجات کا راستہ ہے اور اس ذریعے سے دشمنوں اور سامراجی طاقتوں کی سازشوں کے سامنے دنیائے اسلام کو بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے بہادر عوام نبی پاک حضرت محمد (ص) کے پیروکار اور ان کی تعلیمات پر چلنے والے لوگ ہیں اور ہرگز طاقتوں، تکفیریوں اور ظالموں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے.

ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ آج ایرانی قوم کے دشمنوں کی بات جوہری مسائل یا جوہری معاہدہ نہیں بلکہ وہ صرف یہ چاپتے ہیں کہ ہم ان کے مظالم اور بربریت کے سامنے کچھ نہ بولیں اور خاموش رہیں. انہوں نے مزید کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ خطے پر تکفیریوں کا غلبہ ہو تا کہ ہم مظلوموں کی دادرسی نہ کرسکیں اور ہر کوئی اپنا کام کرتا رہے.

ایرانی صدر نے کہا کہ ہماری منزل واضح ہے، ایران خطے میں اپنے پڑوسیوں کو بھائی سمجھتا ہے اور ان کی سلامتی کو اپنی سلامتی دیکھتا ہے اور اسی مقصد کے لئے ہم تمام مسلمانوں کے آگے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں.

اس سے قبل بین الاقوامی اتحاد امت کانفرنس میں شریک مختلف ممالک سے مسلمان علماء، سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنما اور نامور شخصیات نے خصوصی طور پر ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات کی. یاد رہے کہ ایرانی اسپیکر پیر کے روز 32ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس کی آخری نشست سے خطاب کریں گے جس کے بعد یہ کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچے گی.

کانفرنس میں موجود پاکستان کے معروف دانشور اورعلمی تحقیقاتی ادارے البصیرہ کے سربراہ سید ثاقب اکبر کا کہنا ہے کہ ’’عالمی اتحاد امت کانفرنس‘‘ کے اتحاد و وحدت کا اعظیم مظاہرہ ہے جس میں پوری دنیا سے مسلمان علماء اور دانشوروں کی ایک کثیر تعداد شریک ہے۔ ایسی کانفرنسیں امت کو قریب لانے اور مشترکہ مسائل پر غور و فکر کا اہم پلیٹ فارم ہیں۔

ثاقب اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ان کانفرنسوں میں شریک علماء، دانشوروں اور سیاسی قائدین کا یہ اکٹھ امت مسلمہ کو وحدت و یگانگت کا پیغام دیتا ہے۔ اس طرح کی کانفرنسیں تمام مسلم ممالک کی میزبانی میں منعقد کی جانی چاہیں تاکہ امت قران کے فرمان وحدت سے قریب تر ہو سکے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

تمام مسلمانوں کے آگے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں، حسن روحانی
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  48353
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ امن کا بھاشن دینے والے دشمن نے جنگ کی تیاریاں تیز کر دیں ہیں۔ مودی سرکار نے اگلے مورچوں پر ٹینک شکن میزائل پہنچا دیئے ہیں۔
مائیک پنس نے ایک بار پھر پاکستان پر طالبان اور دیگر مسلح تنظیموں کو پناہ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے کے دن ختم ہوگئے، پاکستان پناہ دینے سے بہت کچھ کھو دے گا
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے، جائے وقوعہ سے فائرنگ کی شدید آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔
بھارت کی کابینہ نے بیک وقت تین طلاقوں پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے، مجوزہ بل کے مطابق ایک ساتھ تین طلاق دینا ناقابل ضمانت جرم ہوگا اور ایسا کرنے والے کو تین سال قید کی سزا د ی جاسکے گی

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
جنگ کسی بھی معاشرے کیلئے نہ صرف بربادی کا سامان فراہم کرتی ہے بلکہ جنگ زدہ علاقے معاشی طور پر بھی ترقی اور تعمیر کے عمل میں پیچھے رہ جاتا ہے۔ جنگوں کی وجہ سے تقسیم ہونے والے خاندانوں کے دل کی کیفیت اور کرب تو وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں
امریکی کانگریس نے قرارداد منظور کی ہے کہ امریکہ یمن سعودی جنگ میں سعودی عرب کی حمایت سے دستبردار ہو جائے.امریکہ کی وزارت خارجہ کے وزیر پومپیو نے کہا کہ ہم امریکی کانگریس کی منظور کی گئی قرارداد کا احترام کریں گے.
سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ گرفتار ہوا تو کیا ہوگا، جیل دوسرا گھر ہے، ان کو غلط فہمی ہے کہ ہم خوف میں مبتلا ہیں، اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہتے۔ سیاست سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے، ان کو کھیلنا آتا ہی نہیں، یہ انڈر 16 کھلاڑی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا اور والدین کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدا کو نہیں بھولے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں