Monday, 18 February, 2019
افغان صدر کی طالبان کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش

افغان صدر کی طالبان کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش

کابل ۔ افغان صدر اشرف غنی نے حکومت کے خلاف برسرپیکار طالبان کو براہ راست امن مذاکرات کے لیے دعوت دے دی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو براہ راست امن مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے پاس دو ہی راستے بچے ہیں یا تو افغان عوام کا ساتھ دیں یا پھر دوسرے ممالک کے ہاتھوں استعمال ہوں۔

اشرف غنی نے مزید کہا کہ حکومت قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں 40 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ چاہتی ہے اور یہی خواہش افغان عوام کی بھی ہے۔ حکومت جنگ کے خاتمے اور ملک کی ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔

غیرملکی افواج کی افغانستان سے واپسی کے حوالے سے افغان صدر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک ہمیشہ کے لیے دوسرے ملک کی فوج کی مدد نہیں چاہتا لیکن موجودہ صورت حال میں افغانستان کے لیے غیر ملکی فوجوں کی موجودگی ضروری ہے۔

افغان صدر کی امن مذاکرات کی پیشکش اس وقت سامنے آئی ہے جب قطر میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل تیزی سے اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے جب کہ طالبان نے کسی بھی ایسے مذاکرات سے انکار کردیا تھا جس میں کابل حکومت شامل ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  43371
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
برطانوی ویزہ مسترد کیے جانے سے متعلق خاتون نے دعوی کیا ہے کہ انہیں حکام کی جانب سے موصول ہونے والے خط میں کہا گیا کہ ان کی انگریزی آئلٹس کے معیار سے زیادہ بہتر ہے۔
گزشتہ برس عرشی خان کی ایسی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں وہ مختصرلباس میں تھیں، جب کہ ان کے جسم پر پاکستان اور بھارت کے قومی پرچم بنے ہوئے تھے۔
سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے سی آر پی ایف کے 4 اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) زخمی ہوگیا
بھارت میں ایودھیا میں بابری مسجد کی زمین کے تنازع سے متعلق مقدمے کی سپریم کورٹ میں آخری سماعت سے قبل ملک کی بڑی قوم پرست تنظیم راشٹریہ سوائم سویک ساینگ (آر ایس ایس) نے اعلان کیا ہے کہ اس متنازع زمین پر صرف رام مندر تعمیر کیا جائے گا۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون آن ون ملاقات کی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو معززمہمان کا شایان استقبال شروع کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف
ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا پیر کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہو گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں