Wednesday, 27 March, 2019
سابق بھارتی وزیر خزانہ چدم برم کا بیٹا رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار

سابق بھارتی وزیر خزانہ چدم برم کا بیٹا رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی ۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما پی چدم برم کے بیٹے کرتی چدم برم کو سنٹرل بیورو ایجنسی (سی بی آئی) نے چنائی ایئرپورٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارکرلیاہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق کرتی چدم برم کو آج (بدھ کو) صبح ایئر پورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ لندن کی فلائٹ سے اترے ہی تھے ۔ سی بی آئی اہلکار وں نے کرتی چدم برم سے پہلے ایئر پورٹ کے اندر ہی پوچھ گچھ کی جس کے بعد انہیں مزید تفتیش کیلئے دارالحکومت نئی دہلی لے گئےہیں۔

خیال رہے کہ  گزشتہ سال مئی میں انفورسمنٹ ڈائیریکٹور یٹ نے کرتی چدم برم کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا تھا ۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 300 کروڑ روپے کا غیر قانونی ٹھیکہ 10 لاکھ روپے کی رشوت لے کر دیا تھا۔ یہ ٹھیکہ اس وقت دیا گیا تھا جب کانگریسی رہنما چدم برم بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ تھے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ چدم برم کے صاحبزادے کرتی چدم برم کانگریس کے رکن اور کاروباری شخصیت ہیں ۔ کانگریس جماعت ان کی گرفتاری کوسیاسی انتقام قراردے رہی ہے کیو نکہ گرفتاری کا عمل پارلیمنٹ کی د وبارہ بحالی اور حزب اختلاف کی جانب سے گورنمنٹ کے بڑے پیمانے پر پی این بی لون کے دھوکہ دہی سکینڈل کو ابھارنے سے چند لمحے پہلے عمل میں لایا گیاہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  34924
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ آ گیا۔ بھارتی عدالت نے چاروں ملزمان کو بری کر دیا۔ پاکستانی خاتون راحیلہ وکیل کی گواہی کی درخواست بھی بھارتی عدالت نے رد کر دی۔عدالت کی جانب سے سوامی آسیم آنند عرف نبا کمار
بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی جیل میں مشتعل ہندو قیدیوں نے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو پتھر مار کر شہید کردیا۔ بھارتی قیدیوں کے مشتعل ہجوم نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ شاکر کو 2001 میں بھارتی ریاست
افغان صدر اشرف غنی نے حکومت کے خلاف برسرپیکار طالبان کو براہ راست امن مذاکرات کے لیے دعوت دے دی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو براہ راست امن مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان خفیہ ایجنسی کے ٹریننگ سینٹر پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کرکے 100 اہلکاروں کو قتل کردیا، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے جب کہ چوتھے حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وکیل خواجہ حارث کو چاہیے کہ وہ اپنے موکل نواز شریف کو پیسے واپس کرنے کا مشورہ دیں۔ نواز شریف باہر جانا چاہتے ہیں تو عوام کے پیسے واپس کر دیں۔
کراچی کینٹ سٹیشن پر جیالوں کی بڑی تعداد صبح سے ہی موجود تھی، پارٹی پرچموں کی بہار نظر آئی، کارکنوں نے پارٹی نغموں پر رقص بھی کیا، بلاول بھٹو کی آمد پر جیالوں نے گل پاشی کی اور اپنے ہردلعزیز رہنما کو زبردست طریقے سے خوش آمدید کہا۔
چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواستِ ضمانت کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے 50 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض نواز شریف
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے 26 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پےلوڈ پھینکے جس کے بعد 27 فروری کو پاکستان نے عام آبادی کو نشانہ بنائے بغیر جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں