Wednesday, 17 October, 2018
’’آئی ایم ایف کا گیس، بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ‘‘

’’آئی ایم ایف کا گیس، بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ‘‘

واشنگٹن ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئی حکومت کے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کو درست قرار دے دیا ہے۔ پاکستان کے معاشی جائزے کے بعد آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو مالیاتی پالیسی مزید سخت اور شرح منافع بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی ضرورت ہے کیونکہ بڑھتا ہوا خسارہ، کم ہوتی معاشی ترقی اور زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑے چیلنجز ہیں۔  

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات ناکافی ہیں تاہم پاکستان کو ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس آمدن بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری مزید بڑھانے اور اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کو مزید مستحکم بنانے کی تجویز بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے تھے جس کے دوران پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا تھا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  99559
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
تحریک انصاف کی حکومت نے گیس صارفین کیلئے قیمتوں میں 10سے 143فیصد تک اضافہ کر دیا جب کہ بجلی اور کھاد کارخانوں سمیت سی این جی، سیمنٹ اور کمرشل سیکٹر کیلئے بھی گیس 30سے 50فیصد تک مہنگی کر دی گئی ہے۔
یہ میٹنگ امریکی ناراضگی کے سائے میں شروع ہو رہی ہے, امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی رکنیت ختم کرنے کی دھمکی دینے کے علاوہ 164 رکنی ادارے کو مایوس کن قرار دے چکے ہیں
وفاقی حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں ایک روپیہ 50پیسے کمی کا اعلان کیا ہے ۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے خزانہ کو تقریباً 2.4 بلین روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
بینک آف چائنہ نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ا س ضمن میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی منظوری دیدی ہے۔ بینک کی پہلی شاخ جلد کراچی میں کھولی جائے گی۔

مزید خبریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پرچون فروش تاجروں(ریٹیلرز)سے سیلز ٹیکس وصولی اور ان کی رجسٹریشن کے لیے ملک بھر میں خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تاجروں کی فہرستیں تمام ریجنل ٹیکس آفسز کو بھجوا کر ہدایت کی ہے
اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ فسیلیٹی کے قرضے کے مزید 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرادا کردیئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل کراچی: پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 30 ویں قسط ادا کر دی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے ڈالرکی قیمت میں کمی کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا

مقبول ترین
لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگائے گئے بجلی کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے
بین الاقوامی برادری میں یہ تاثر عام ہے کہ بھارتی قیادت علاقائی بالادستی حاصل کرنے کے زعم میں یوں مبتلا ہو چکی ہے کہ اس پر کسی نفسیاتی غلبہ اور سیاسی و سفارتی عارضہ کا گمان ہوتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دور حکومت میں نیپال، بنگلہ دیش
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شمالی علاقے ٹریب میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران اتنی بارش ہوئی جو عام طورپر3 ماہ سے زائد

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں