Wednesday, 22 August, 2018
امریکہ میں ڈاؤ جونز میں تاریخی کمی کے بعد ایشیائی منڈیاں بھی شدید متاثر

امریکہ میں ڈاؤ جونز میں تاریخی کمی کے بعد ایشیائی منڈیاں بھی شدید متاثر

واشنگٹن۔ امریکہ میں ڈاؤ جونز انڈیکس میں 1175 پوائنٹس کی تاریخی کمی کے بعد منگل کی صبح ایشیائی منڈیوں میں بھی تیزی سے کمی دیکھی گئی ۔ یاد رہے کہ پیر کو امریکہ کی سب سے بڑی سٹاک مارکیٹ انڈیکس ڈاؤ جونز 4.6 فیصد گر کر 24345.75 پوائنٹس تک پہنچ گئی تھی جو کہ گذشتہ چند سالوں میں سب سے بڑی کمی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق منگل کو جاپان کی نیکی 225 انڈیکس 5.3 فیصد گری اور ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس 4.7 فیصد گری۔وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ان کی توجہ کا محور لانگ ٹرم بنیادی اقتصادی معیار ہیں جو کہ اس وقت انتہائی مضبوط ہیں۔

واضح رہے کہ 2008 کے اقتصادی بحران کے دوران ڈاؤ جونز انڈیکس میں 777.68 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی جو کہ ایک ریکارڈ تھی۔2008 میں ڈاؤ جونز میں یہ ریکارڈ کمی اس وقت دیکھی گئی تھی جب کانگریس نے امریکی بینک لیمین برادرز کے دیوالیہ ہونے کے بعد بھی 700 ارب ڈالر کا ایک بیل آؤٹ پیکیج منظور نہیں کیا تھا۔

ادھرسرمایہ کار امریکی اور عالمی معیشت میں پیش گوئیوں میں تبدیلی اور بینکوں سے قرضے لینے کی قیمت میں ممکنہ اضافے پر ردِعمل ظاہر کر رہے ہیں۔اگر عوامی سطح پر تنخواہوں میں اضافہ دیکھا جاتا ہے تو افراطِ زر میں اضافے کا امکان ہوگا۔افراطِ زر میں اضافے کو روکنے کے لیے امریکہ کا سنٹرل بینک سود کی شرح میں اضافے کا اعلان کرے گا جس کے بعد سرمایہ کاروں کو مشکلات ہو سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  72930
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے بیرون ملک سرمایہ کاروں کی پاکستان اسٹاک اکسچینج میں سرمایہ کاری پر عائد پابندی کو ختم کردیا۔
ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 120 جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
وفاقی حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں ایک روپیہ 50پیسے کمی کا اعلان کیا ہے ۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے خزانہ کو تقریباً 2.4 بلین روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
بینک آف چائنہ نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ا س ضمن میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی منظوری دیدی ہے۔ بینک کی پہلی شاخ جلد کراچی میں کھولی جائے گی۔

مزید خبریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پرچون فروش تاجروں(ریٹیلرز)سے سیلز ٹیکس وصولی اور ان کی رجسٹریشن کے لیے ملک بھر میں خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تاجروں کی فہرستیں تمام ریجنل ٹیکس آفسز کو بھجوا کر ہدایت کی ہے
اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ فسیلیٹی کے قرضے کے مزید 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرادا کردیئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل کراچی: پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 30 ویں قسط ادا کر دی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے ڈالرکی قیمت میں کمی کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا

مقبول ترین
وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور
مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو ٗ تمام انبیاء نے کہا صرف اللہ کی عبادت کرو ٗاسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی ٹیم نے حلف اٹھالیا، اسد عمر خزانے کے وزیر، شاہ محمود وزیرخارجہ اور فواد چودھری وزیراطلاعات بن گئے، شیخ رشید ریلوے، فروغ نسیم قانون اور پرویز خٹک نے وفاع کی کمان سنبھال لی۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں