Saturday, 08 August, 2020
چھوٹے کاروبار کیلئے کریڈٹ رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم متعارف

چھوٹے کاروبار کیلئے کریڈٹ رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم متعارف
فائل فوٹو

 اسلام آباد: حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے کریڈٹ رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم متعارف کروادی ہے جبکہ یہ رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم چار سال کے لئے ہے۔

اسکیم کے تحت روزگار کو تحفظ دینے کیلئے ایس ایم ایز اور چھوٹے کاروباری لوگ اسٹیٹ بینک کی ری فنانسنگ فسیلٹی کے تحت آسان شرائط پر رعایتی قرضے لے سکیں گے۔ حکومت نے بینکوں کی رسک شیئرنگ فسیلٹی کے لئے 30 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم چار سال کے لئے ہے۔ اسکیم کے تحت رسک شیئرنگ کے انتظامات کے دوران مستقبل میں اگر بینکوں کو قرضوں کی مد میں نقصان ہوگا تو حکومت نقصان کم کرنے کے لئے تعاون کرے گی اور قرضے کی اصل رقم کا 40 فیصد حکومت ادا کرے گی۔

رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم کے تحت بینک 2 ارب روپے تک کا سیل ٹرن اوور رکھنے والے ایس ایم ایز و چھوٹے کاروبار کے لئے رعایتی قرضے جاری کریں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس سکیم پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کرے گا۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے برآمدی شعبے میں ورکنگ کیپٹل (کام چلانے کے لیے سرمایہ) کے لیے قلیل مدتی فنانسنگ اسکیم متعارف کرائی تھی، جسے ایکسپورٹ ری فنانس پکارا جاتا ہے اور طویل مدتی قرض اسکیم (Long Term Financing Facility) کی صورت میں برآمدی شعبے کو پاکستان یا بیرونِ ملک سے نئی مشینری یا پلانٹ کی خریداری میں سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  23971
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورکارپوریشن آف پاکستان نے اس سال تاریخ کی سب سے زیادہ سیل کی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورنے 22 ارب روپے کی ریکارڈ سیل کی ہے۔
چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوگر ملز مالکان سے ایک لاکھ ٹن چینی خریدنے کیلئے کابینہ سے خصوصی اجازت لی جائیگی، جس کی سمری منظوری کے لئے کابینہ کو بھجوا دی ہے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نےپاکستان کو معاشی بحران سے نکلنے میں مدد دینے کے لیے 5 ارب ڈالرز کے ڈپوزٹس کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ میڈیا کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور

مقبول ترین
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔
احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار کیخلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تحریری حکم نامہ آج ہی جاری کریں گے جس میں ضروری ہدایات دی جائیں گی۔
اس میں شک نہیں کہ مختلف دینی مسالک کے ماننے والوں کا عمومی رویہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کی بات نہیں سنتے بلکہ اپنی محفلوں میں دوسروں کو آنے کی دعوت تک نہیں دیتے ۔ اس غیر صحت مندانہ رجحان سے غیر صحت مندانہ معاشر ہ تشکیل پاچکا ہے ۔ اس صورت حال کا ازالہ بحیثیت قوم بقا کے لیے ناگزیر ہے ۔ اس سلسلے میں ہم ذیل میں چند معروضات پیش کرتے ہیں :
احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب گواہوں کو طلب کرلیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں