Tuesday, 16 October, 2018
پاکستان میں کویت سے بھی بڑا تیل کا ذخیرہ دریافت ہونے والا ہے، ھارون

پاکستان میں کویت سے بھی بڑا تیل کا ذخیرہ دریافت ہونے والا ہے، ھارون

کراچی ۔ نگراں وزیرِ خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے عہدیدار تاجروں اور صنعتکاروں سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں جلد ہی تیل کے بہت وسیع ذخائر دریافت ہونے کی امید ہے جس کے بعد پاکستان دنیا میں تیل برآمد کرنے والے 10 بڑے ملکوں میں شامل ہوجائے گا۔

سعودی اخبار ’’عرب نیوز‘‘ کے مطابق عبداللہ حسین ہارون نے بتایا کہ امریکی کمپنی ایگزون موبل (ExxonMobil) پاک ایران سرحد کے نزدیک خاصی گہرائی تک کھدائی کرچکی اور قوی امید ہے کہ اس جگہ تیل کے بہت وسیع ذخائر موجود ہیں جو مقدار میں کویت کے ذخائر سے بھی بڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر تیل کے یہ ذخائر ہماری توقعات کے مطابق وسیع ہوئے تو پاکستان تیل کی پیداوار میں کویت کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا اور تیل برآمد کرنے والے بڑے ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آجائے گا۔ کویت کے پاس دنیا بھر میں تیل کے ذخائر کا 8.4 فیصد حصہ موجود ہے جس کا تخمینہ 101.50 ارب بیرل لگایا گیا ہے جبکہ مزید 50 کروڑ بیرل تیل سعودی عرب اور کویت کے درمیان واقع نیوٹرل زون میں بھی موجود ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  58199
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
تحریک انصاف کی حکومت نے گیس صارفین کیلئے قیمتوں میں 10سے 143فیصد تک اضافہ کر دیا جب کہ بجلی اور کھاد کارخانوں سمیت سی این جی، سیمنٹ اور کمرشل سیکٹر کیلئے بھی گیس 30سے 50فیصد تک مہنگی کر دی گئی ہے۔
گلوبل آئل اینڈ گیس ڈسکوریز ریویو 2017 کی رپورٹ کے مطابق سال 2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان نے تیل و گیس کے 2 بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں جبکہ سال کے آخری 3 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 4 مزید نئے ذخائر دریافت کیے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والی نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 3 روپے 56 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے، ڈیزل 2 روپے 62 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتیں بڑھنے سے اب
اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ایک بار پھر اُڑان بھرنا شروع کر دی ہے، ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 50 پیسے اضافے سے 113 روپے کی سطح پر جا پہنچا ہے۔ صدر فاریکس ایسو سی ایشن پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ مرکزی بینک کے نئے قوانین کے باعث سپلائی کا کم ہونا ہے۔

مزید خبریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پرچون فروش تاجروں(ریٹیلرز)سے سیلز ٹیکس وصولی اور ان کی رجسٹریشن کے لیے ملک بھر میں خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تاجروں کی فہرستیں تمام ریجنل ٹیکس آفسز کو بھجوا کر ہدایت کی ہے
اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ فسیلیٹی کے قرضے کے مزید 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرادا کردیئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل کراچی: پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 30 ویں قسط ادا کر دی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے ڈالرکی قیمت میں کمی کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا

مقبول ترین
لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگائے گئے بجلی کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے
بین الاقوامی برادری میں یہ تاثر عام ہے کہ بھارتی قیادت علاقائی بالادستی حاصل کرنے کے زعم میں یوں مبتلا ہو چکی ہے کہ اس پر کسی نفسیاتی غلبہ اور سیاسی و سفارتی عارضہ کا گمان ہوتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دور حکومت میں نیپال، بنگلہ دیش
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شمالی علاقے ٹریب میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران اتنی بارش ہوئی جو عام طورپر3 ماہ سے زائد

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں