Wednesday, 17 October, 2018
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ، ریٹ 113 تک جا پہنچا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ، ریٹ 113 تک جا پہنچا

کراچی ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ایک بار پھر اُڑان بھرنا شروع کر دی ہے، ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 50 پیسے اضافے سے 113 روپے کی سطح پر جا پہنچا ہے۔ صدر فاریکس ایسو سی ایشن پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ مرکزی بینک کے نئے قوانین کے باعث سپلائی کا کم ہونا ہے۔

امریکی صدر کا پاکستان مخالف بیان اور اسٹیٹ بینک کا ڈالر سے متعلق نئے قوانین کا متعارف کرانا روپے کی قدر گھٹنے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ایک بار پھر اُڑان بھرنا شروع کر دی ہے، ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 50 پیسے اضافے سے 113 روپے کی سطح پر جا پہنچا ہے۔ صدر فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ مرکزی بینک کے نئے قوانین کے باعث سپلائی کا کم ہونا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے فاریکس ایکسچینج کمپنیوں کے لئے یہ قانون متعارف کرایا ہے کہ اب ایکسچینج کمپنیاں اپنی ضروت کا صرف 35 فیصد ڈالر دبئی اور دیگر ممالک سے براہ راست خرید سکتی ہیں جبکہ 65 فیصد بینک انتظام کریں گے۔

 ملک بوستان کا کہنا تھا کہ بینکوں سے ڈالر کی ترسیل میں کم از کم چار روز کا وقت درکار ہوتا ہے، اس طرح ہفتے میں صرف ایک ہی مرتبہ بینکوں سے ڈالرسپلائی ہوسکتے ہیں۔ اس لئے موجودہ حالات میں اسٹیٹ بینک کو نئے قوانین کو معطل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی مستحکم ہو سکے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  35110
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکیج لینے کے فیصلے کے بعد ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 136 روپے تک پہنچ گیا۔
تحریک انصاف کی حکومت نے گیس صارفین کیلئے قیمتوں میں 10سے 143فیصد تک اضافہ کر دیا جب کہ بجلی اور کھاد کارخانوں سمیت سی این جی، سیمنٹ اور کمرشل سیکٹر کیلئے بھی گیس 30سے 50فیصد تک مہنگی کر دی گئی ہے۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر5 روپے 95 پیسے کے اضافے کے بعد 127 روپے 50 پیسے تک ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 126 روپے 50 پیسے ہوگئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے جو 116 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں پیسے کی قدر میں کمی آرہی ہے اور

مزید خبریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پرچون فروش تاجروں(ریٹیلرز)سے سیلز ٹیکس وصولی اور ان کی رجسٹریشن کے لیے ملک بھر میں خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تاجروں کی فہرستیں تمام ریجنل ٹیکس آفسز کو بھجوا کر ہدایت کی ہے
اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ فسیلیٹی کے قرضے کے مزید 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرادا کردیئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل کراچی: پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 30 ویں قسط ادا کر دی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے ڈالرکی قیمت میں کمی کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا

مقبول ترین
لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگائے گئے بجلی کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے
بین الاقوامی برادری میں یہ تاثر عام ہے کہ بھارتی قیادت علاقائی بالادستی حاصل کرنے کے زعم میں یوں مبتلا ہو چکی ہے کہ اس پر کسی نفسیاتی غلبہ اور سیاسی و سفارتی عارضہ کا گمان ہوتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دور حکومت میں نیپال، بنگلہ دیش
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شمالی علاقے ٹریب میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران اتنی بارش ہوئی جو عام طورپر3 ماہ سے زائد

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں