Tuesday, 11 August, 2020
ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی ۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کو محفوظ بنانے کےلیے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26ڈالر کے اضافے سے1802ڈالر ہوگئی جو 8سال کی بلند ترین سطح ہے۔

کورونالاک ڈاون سے شادی بیاہ کی تقریبات معطل ہونے سے سونے کے زیورات کی خریداری میں 4ماہ سے غیر معمولی کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کوفی تولہ اور فی دس گرام کی قیمتوں کے پرانے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں جس سے فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2400روپے اور 2058روپے کا اضافہ ہوگیاہے جسکے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 8ہزار 300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 92850روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ پاکستان میں سونے کی بڑھتی طلب کے باعث بدھ کوفی تولہ سونے قیمت دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں 6000روپے کم رہی ہے لیکن جوں جوں سونے میں سرمایہ کاری حجم بڑھے گا اسی تناسب سے دبئی اور مقامی گولڈ مارکیٹ می قیمتوں کے درمیان فرق گھٹتاجائے گا۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے بڑھکر 1060روپے اور10 گرام چاندی کی قیمت 8روپے58پیسے بڑھ کر 908 روپے 78 پیسے کی سطح پرآگئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  14355
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے کریڈٹ رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم متعارف کروادی ہے جبکہ یہ رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم چار سال کے لئے ہے۔
حکومت نے سگریٹ اور سوفٹ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی حتمی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 20 سگریٹ والے پیکٹ پر 10 روپے جب کہ 250 ملی لیٹر کی کاربونیٹڈ ڈرنک کی ایک بوتل پرایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ ہیلتھ ٹیکس
وفاقی حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں ایک روپیہ 50پیسے کمی کا اعلان کیا ہے ۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے خزانہ کو تقریباً 2.4 بلین روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
بینک آف چائنہ نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ا س ضمن میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی منظوری دیدی ہے۔ بینک کی پہلی شاخ جلد کراچی میں کھولی جائے گی۔

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں