Friday, 18 January, 2019
ڈالر مزید گرنے والا ہے، لوگ بیرون ملک سے کرنسی واپس لے آئیں ، اسحٰق ڈار

ڈالر مزید گرنے والا ہے، لوگ بیرون ملک سے کرنسی واپس لے آئیں ، اسحٰق ڈار

اسلام آ باد: (مبصر)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے ڈالرکی قیمت میں کمی کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روپیہ مضبوط ہونے سے لوگوں کا اعتمادبحال ہوچکا ہے۔ڈالرکی قیمت میں کمی کافائدہ عوام کودیا جائے گا۔ ڈالرمزید گرنے والاہے، لوگ بیرون ملک سے اپنے ڈالر واپس لے آئیں۔ 2025تک پاکستان کودنیا کی18ویں بڑی معیشت بنادیں گے۔ میڈیاکو بریفنگ میں انھوں نے کہاکہ ڈالرکو 100روپے سے نیچے لانے کاوعدہ پوراکر دیا ہے۔ روپے کومزید مستحکم کریں گے۔ زرمبادلہ کے ذخائر 9.52 ارب ڈالرتک پہنچ گئے۔ رواںمالی سال کے 8ماہ میں 1348ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں جو گزشتہ سال سے 17فیصد زیادہ ہیں۔ ڈالرکی قدرمیں کمی سے تیل کی قیمت میں کمی متوقع ہے۔ تیل کی ملکی پیداوار چند روز میں 90ہزار بیرل ہوجائے گی۔ حالیہ عرصے میں معاشی ترقی بڑھی اورمہنگائی کی شرح میںکمی ہوئی جس کوآئی ایم ایف نے بھی تسلیم کیا۔ ڈالرکی قدرکم ہونے سے ملک کو قرضوں کی مدمیں 800ارب روپے کافائدہ ہوا۔ ٹماٹر، پیازاور ڈالراقتدار سنبھالنے والی سطح پرواپس آگئے ہیں۔ 
وزیرخزانہ نے شیخ رشیدکا نام لیے بغیرکہا کہ ایک ساتھی نے استعفیٰ دینے سے بچنے کے لیے اس کوپٹرول میں 10روپے فی لٹرکمی سے مشروط کردیا۔ رواں مالی سال ملکی مہنگائی کی شرح کو 10فیصد تک محدود رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے حکومت نے 20ارب روپے کی سبسڈی دی۔ ڈالرکی قیمت گرنے سے ان لوگوںکا دعویٰ جھوٹاہو گیاجو کہتے تھے کہ ڈالر 127روپے کا ہوجائے گا۔ حکومتی اقدام سے ڈالربیچنے والوں کی لائنیں لگ گئی ہیں۔ مہنگائی کم ہونے سے کچھ ذہنی مریض پریشان ہورہے ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ عسکریت پسندوں سے مذاکرات ناکام ہوئے تودیگر آپشن استعمال کریں گے چاہے اس کی مالی لاگت کچھ بھی ہو۔ انتہا پسندی اوردہشت گردی سے قوم کونجات دلانے کے لیے جتنے وسائل خرچ کرناپڑے، کریں گے تاہم مذاکرات کاکامیاب ہونا سب سے بہترحل ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کاوعدہ پوراکر دیاہے۔ اس وقت پہلی مرتبہ 100فیصد پارلیمنٹیرینزکے پاس این ٹی این نمبرہے۔ اگلے اقدام کے طورپر جنرل ٹیکس ڈائریکٹری بھی شائع کی جائے گی۔ 

 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  29386
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
تحریک انصاف کی حکومت نے گیس صارفین کیلئے قیمتوں میں 10سے 143فیصد تک اضافہ کر دیا جب کہ بجلی اور کھاد کارخانوں سمیت سی این جی، سیمنٹ اور کمرشل سیکٹر کیلئے بھی گیس 30سے 50فیصد تک مہنگی کر دی گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ایک بار پھر اُڑان بھرنا شروع کر دی ہے، ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 50 پیسے اضافے سے 113 روپے کی سطح پر جا پہنچا ہے۔ صدر فاریکس ایسو سی ایشن پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ مرکزی بینک کے نئے قوانین کے باعث سپلائی کا کم ہونا ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے بیرون ملک سرمایہ کاروں کی پاکستان اسٹاک اکسچینج میں سرمایہ کاری پر عائد پابندی کو ختم کردیا۔
یہ میٹنگ امریکی ناراضگی کے سائے میں شروع ہو رہی ہے, امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی رکنیت ختم کرنے کی دھمکی دینے کے علاوہ 164 رکنی ادارے کو مایوس کن قرار دے چکے ہیں

مزید خبریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پرچون فروش تاجروں(ریٹیلرز)سے سیلز ٹیکس وصولی اور ان کی رجسٹریشن کے لیے ملک بھر میں خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تاجروں کی فہرستیں تمام ریجنل ٹیکس آفسز کو بھجوا کر ہدایت کی ہے
اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ فسیلیٹی کے قرضے کے مزید 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرادا کردیئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل کراچی: پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 30 ویں قسط ادا کر دی ہے۔

مقبول ترین
حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کی زندگی میں ڈرکی کوئی گنجائش نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں ریفرنس

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں