Sunday, 24 March, 2019
بینک آف چائنہ کا پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کا فیصلہ

بینک آف چائنہ کا پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کا فیصلہ

بیجنگ ۔ بینک آف چائنہ نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ا س ضمن میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی منظوری دیدی ہے۔ بینک کی پہلی شاخ جلد کراچی میں کھولی جائے گی۔

اس سے قبل  وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار اور بینک آف چائنہ کے چیئرمین ٹین گولی سے ملاقات کے دوران پاکستان میں بینک آف چائنہ کی برانچ کھولنے پر اتفاق کیا گیا تھا اور اب منظوری ملنے کے بعد بینک کی پہلی شاخ جلد کراچی میں کھولی جائے گی۔

ہفتہ کو وزیر خزانہ سنیٹیر محمد اسحاق ڈار نے بیجنگ میں بینک آف چائنہ کے ہیڈ کوارٹر ز میں بینک کے چیئرمین ٹین گولی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بینک آف چائنہ نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے پر اتفاق کیا۔ پہلی شاخ جلد کراچی میں کھولی جائے گی۔ 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینک آف چائنہ کے چیئرمین کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تاکہ وہ پاکستان میں بینک کی پہلی برانچ کا افتتاح کریں ۔ بینک آف چائنہ کے چیئرمین ٹین گولی نے پاکستان میں میکر واکنامک استحکام اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری کی تعریف کی ۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  40669
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آؤٹ پیکج کے لئے مذاکرات، پاکستان کو تاریخ کی مشکل ترین شرائط کا سامنا، عالمی مالیاتی ادارے کا بجلی مہنگی کرنے، جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے اور روپے کی قدر میں کمی کا مطالبہ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں جبکہ مزید دو ارب ڈالر چند روز میں مل جائیں گے۔ رواں برس 23 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع
تحریک انصاف کی حکومت نے گیس صارفین کیلئے قیمتوں میں 10سے 143فیصد تک اضافہ کر دیا جب کہ بجلی اور کھاد کارخانوں سمیت سی این جی، سیمنٹ اور کمرشل سیکٹر کیلئے بھی گیس 30سے 50فیصد تک مہنگی کر دی گئی ہے۔
نگراں وزیرِ خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے عہدیدار تاجروں اور صنعتکاروں سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں جلد ہی تیل کے بہت وسیع ذخائر دریافت ہونے کی امید ہے

مزید خبریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پرچون فروش تاجروں(ریٹیلرز)سے سیلز ٹیکس وصولی اور ان کی رجسٹریشن کے لیے ملک بھر میں خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تاجروں کی فہرستیں تمام ریجنل ٹیکس آفسز کو بھجوا کر ہدایت کی ہے
اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ فسیلیٹی کے قرضے کے مزید 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرادا کردیئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل کراچی: پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 30 ویں قسط ادا کر دی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے ڈالرکی قیمت میں کمی کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا

مقبول ترین
یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت دیگر ممالک کی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء، وزرائے اعلی، شوبز ستارے
نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کے ایک ہفتے بعد نہ صرف سرکاری طور پر اذان نشر کی گئی بلکہ مسجد النور کے سامنے ہیگلے پارک میں نمازِ جمعہ کے اجتماع میں وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے علاوہ ہزاروں غیر مسلم افراد نے بھی شرکت کی۔
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آزادی کے وقت ملائیشیا غریب ملک تھا۔ آزادی کے وقت طے کیا تھا کہ ملائیشیا ترقی کے مراحل طے کرے گا۔ ہم نے کوریا اور جاپانی لوگوں سے سبق لیا اور کام کیا۔
کراچی کی نیپا چورنگی پر ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے جب کہ ان کے دو گارڈ جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی طور پر اطلاعات تھیں کہ مختلف مقامات پر فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے ہیں لیکن ایس ایس پی گلشن اقبال طاہر

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں