Wednesday, 23 September, 2020
روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 3.38 روپے سستا ہوگیا

روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 3.38 روپے سستا ہوگیا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ روز شرح سود میں 2 فیصد کمی اور آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں، ڈالر ایک روز میں 3 روپے 38 پیسے سستا ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں بیٹھے ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی کرنسی 163 روپے 50 پیسے کی ہوگئی، 7 اپریل کو ڈالر 167 روپے 89 پیسے کی بلند ترین سطح پر تھا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، انڈیکس میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹاک ایکس چینج میں 1544 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 32 ہزار 874 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 5 فیصد بڑھنے پر مارکیٹ میں ٹریڈنگ کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زبردست تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کو ہالٹ کرنا پڑا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  73131
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزارت خزانہ نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے کریڈٹ رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم متعارف کروادی ہے جبکہ یہ رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم چار سال کے لئے ہے۔
پاکستان میں آج ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد ڈالر 161 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
دنیا بھر میں عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ایک مرتبہ پھر بڑا جھٹکا لگا ہے، ایک روز میں امریکی خام تیل کی قیمت 40 فیصد گر گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھنے

مقبول ترین
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرموں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 ، 264 بار سزائے موت سنادی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بولا، زبیر چریا اور رؤف صدیقی
ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے روایتی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کیں جس پر اُسے فیصلہ کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، عدالتوں اور فوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔ ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا۔
عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں