Wednesday, 22 January, 2020
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی 45 کروڑ ڈالر کی قسط منظور

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی 45 کروڑ ڈالر کی قسط منظور

اسلام آباد ۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت 45 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دے دی۔ رقم فوری پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عمل پیرا ہے، اس کے مثبت نتائج واضح ہیں، پاکستان نے معاشی نظم و ضبط قائم کیا، قرض کی دوسری قسط کی منظوری معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے اعلامیہ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف پر عمل درآمد تیز کرے گا، منی لانڈرنگ کے فریم ورک پر پیش رفت تیز کی جائے گی۔ آئی ایم ایف معاشی اصلاحات اور سٹیٹ بینک کو فیصلوں میں خود مختاری کی حمایت کرے گا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی بھی تعریف کی ہے۔

اعلامیے میں کہنا ہے کہ پاکستان نے توانائی اصلاحات میں بہتری دکھائی جس سے نقصانات کی شرح کم ہوئی، توانائی کے شعبے میں خسارے محدود کیے اور وصولیاں بہتر کیں۔ آئی ایم ایف بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کی حکومت کفایت شعاری پر مبنی اخراجات کی پالیسیاں بنائے گی، ٹیکس اصلاحات کے سلسلے میں ٹیکس کی چھوٹ اور خامیوں کے خاتمے کی بھی ضرورت ہے۔
 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  22199
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کرنسی ڈیلر کا کہنا تھا کہ دو بڑے بینکس، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے اس کی قیمت 110 روپے 50 پیسے سے بھی کم ہوگئی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوسکتی ہیں۔ حکومت پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرسکتی ہے۔
عاشی آزادی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی 10 درجے بہتری ہوگئی ہے اور 159 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا درجہ137 سے 127 ہوگیا ہے۔ درجہ بندی میں ہانگ کانگ اور سنگاپور بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر، امریکا اور کینیڈا 11 ویں، جرمنی 23 ویں اور بھارت 95 ویں نمبر پر براجمان ہے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مندی دیکھی جارہی ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 190 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے جس سے انڈیکس 42 ہزار 900 کی سطح سے نیچے آگیا ہے۔

مقبول ترین
ماں۔۔۔۔مجھے معلوم تھا کہ آپ میرے اس عارضی دنیا میں واپس آنے کے لیے کتنی پرجوش تھیں۔۔۔۔۔یہ لیں، آج آپ کی دیرینہ خواہش پوری کیے دے رہی ہوں۔۔۔۔ارے دیرینہ یوں بولا ہے کہ جب سے میرا آپ کا ساتھ چھوٹا، وہ بندھن ٹوٹا جس نے مجھے آپ کی سانسوں کی ڈور سے باندھ رکھا تھا،تب سے محسوس ہونے لگا کہ اب مجھ میں کچھ باقی نہیں رہا۔
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی اس اہم ملاقات میں امریکی
حکومت اور اپوزیشن نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن ممبران و چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے چیئرپرسن شیریں مزاری کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی
وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہوگئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں