Wednesday, 23 September, 2020
ڈالر 2 روپے مزید سستا ہوگیا

ڈالر 2 روپے مزید سستا ہوگیا

کراچی: پاکستان میں آج ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد ڈالر 161 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں میں ڈالر 2 روپے سستا ہوگیا جس کے باعث ڈالر کی قیمت 163 روپے 49 پیسے کم ہو کر 161 روپے 50 پیسے پر آگئی ہے۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 540 ارب روپے کم ہو گیا ہے۔
جب کہ امریکی خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح تک گر گئیں۔

نیویارک میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے گراوٹ ریکارڈ کی گئی اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی کے مئی میں ترسیل کے سودے منفی 37.63 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

ماہرین کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت تاریخ میں پہلی مرتبہ صفر سے بھی نیچے گئی ہے۔

ایشیائی آئل مارکیٹ میں امریکی تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کے نرخوں میں بہتری کا عمل جاری، منگل کو وقفے پر ڈبلیو ٹی آئی کے مئی کے لیے سودے 39 ڈالر اضافے کے ساتھ 1.37 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آرہے، اس سے قبل پیر کو عالمی منڈی میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 3.6 فیصد گر کر منفی 37.63 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئے تھے جو ملکی تاریخ کا کم ترین ریٹ ہے۔

امریکی آئل کے وقفے پر جون کے لیے سودے 96 سینٹ (4.7 فیصد) اضافے کے ساتھ 21.39 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آرہے۔ ایشیا میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر جون کے لیے سودے 20 سینٹ (0.8 فیصد) کمی کے ساتھ 25.37 ڈالر فی بیرل کی سطح پرآرہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا لاک ڈائون سے سفری پابندیوں کے باعث تیل کی طلب 30 فیصد سے زیادہ گر چکی ہے جبکہ مسلسل پیداوار کے باعث عالمی آئل سٹاک میں بہت زیادہ اضافہ ہونے سے مزید سٹاک کی گنجائش تقریباً ختم ہورہی ہے۔کینیڈا کی آئل کمپنیوں نے پیر کو رات گئے اپنی پیداوار روکنے کا اعلان بھی کردیا تھا۔

ادھر اوپیک پلس ملکوں نے اپنی پیداوار میں 9.7 ملین بیرل یومیہ کمی کا معاہدہ کیا ہے تاہم اس پر عملدرآمد مئی سے شروع ہوگا۔

یاد رہے گزشتہ روز امریکی تیل مارکیٹ کریش کرگئی، کوئی مفت لینے کو تیار نہیں، قیمت منفی37ڈالرز قرار پائی تھی جس امریکہ کی تیل کی مارکیٹ برے طریقے سے کریش کرگئی۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ صرتحال ہارر شو جیسی ہے۔ پیر کا دن تیل کی صنعت کیلئے بدترین دھچکا ثابت ہوا، امریکا اور کینیڈا میں آئل مارکیٹس کریش کر گئیں جبکہ قیمتیں صفر سے بھی نیچے چلی گئیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  6604
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزارت خزانہ نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
دنیا بھر میں عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ایک مرتبہ پھر بڑا جھٹکا لگا ہے، ایک روز میں امریکی خام تیل کی قیمت 40 فیصد گر گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھنے
اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ روز شرح سود میں 2 فیصد کمی اور آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں، ڈالر ایک روز میں 3 روپے 38 پیسے سستا ہوگیا۔
مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری ہے جو روپے کے مقابلے میں اب نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔ میڈیا کے مطابق آج ایک بار پھر اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کو پر لگ گئے ہیں جو روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ہے۔

مقبول ترین
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرموں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 ، 264 بار سزائے موت سنادی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بولا، زبیر چریا اور رؤف صدیقی
ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے روایتی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کیں جس پر اُسے فیصلہ کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، عدالتوں اور فوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔ ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا۔
عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں