Tuesday, 16 October, 2018
غیرملکی قرضے ریکارڈ 91 ارب 76 کروڑ ڈالر ہو گئے

غیرملکی قرضے ریکارڈ 91 ارب 76 کروڑ ڈالر ہو گئے

کراچی . غیر ملکی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا مارچ کے اختتام تک غیر ملکی قرضوں کا حجم 91 ارب 76 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔

ملک پر قرضوں کے بوجھ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا اور غیر ملکی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 5 ارب ڈالر غیر ملکی قرضوں کی مد میں ادا کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طورپر رواں مالی سال تک 8 ارب ڈالر تک کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی میں اصل قرضے، قلیل مدتی قرضے اور سود کی ادائیگی شامل ہے۔

جولائی تا مارچ 3ارب 52 کروڑ ڈالر کے قرضے ادا کیے گئے اور سود کی ادائیگی کی مد میں 1ارب 44کروڑ ڈالر صرف کیے گئے، یہ رقم پیرس کلب اور دیگر مالیاتی اداروں کو ادا کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا ستمبر کے دوران 2 ارب ڈالر ، دوسری سہ ماہی میں 1ارب 52کروڑ ڈالر جبکہ تیسری سہ ماہی میں 1ارب 35کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے بقیہ مہینوں میں مزید 2 سے 3 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ قرضوں کو محدود رکھنے کے قانون کے مطابق قرضوں کا حجم جی ڈی پی کے 60 فیصد تک ہونا چاہیے۔

تاہم موجودہ حکومت کے 5سال مکمل ہونے پر قرضے جی ڈی پی کے 70 فیصد سے زائد ہو گئے ہیں۔ 

معاشی ماہرین کے مطابق آئندہ مالی سال میں پاکستان کو 13 ارب ڈالر مزید قرض کی ضرورت ہوگی۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرضوں میں ہوشربا اضافے کی پیشگوئی کی تھی کہ سال2020 تک پاکستان پر قرضوں کا حجم 114 ارب ڈالر ہو جائے گا۔رپورٹ کے مطابق رواں برس 2018 میں قرضوں کا حجم 93 ارب 27 کروڑ ڈالر ہے، رواں برس پاکستان کو 7ارب 73 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ سال 2019 میں ادائیگیاں بڑھ کر 12ارب 73 کروڑ ڈالر ہو جائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  35929
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
۔ ملک میں غیر معیاری پیٹرول کی فراہمی پر کار کمپنیوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں میں تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے بعد تمام کار کمپنیوں نے اوگرا کو شکایت کردی ہے۔کمپنی نے اوگرا کو تحریری شکایت میں بتایا تھا کہ پٹرول میں مینگنیز نامی عنصر مطلوبہ مقدار سے زیادہ ہے۔
عالمی ادارے موڈیز نےپاکستان کے غیر ملکی بانڈز کی ریٹنگ جاری کردی ہے معاشی ترقی کی رفتار سست رہنے کا امکان ، 50 کروڑ ڈالرز کے غیر ملکی بانڈز خریدنے کیلئے حکومت نیویارک ، لندن اور بوٹن میں شو منعقد کرے گی۔ حکومت جلد ہی 50 کروڑ ڈالر
پاکستانی حکومت کی جانب سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے دعووں کے باجود موجودہ مالی سالی کی پہلی سہ ماہی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 26 فیصد کمی آئی ہے۔

مزید خبریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پرچون فروش تاجروں(ریٹیلرز)سے سیلز ٹیکس وصولی اور ان کی رجسٹریشن کے لیے ملک بھر میں خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تاجروں کی فہرستیں تمام ریجنل ٹیکس آفسز کو بھجوا کر ہدایت کی ہے
اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ فسیلیٹی کے قرضے کے مزید 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرادا کردیئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل کراچی: پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 30 ویں قسط ادا کر دی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے ڈالرکی قیمت میں کمی کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا

مقبول ترین
لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگائے گئے بجلی کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے
بین الاقوامی برادری میں یہ تاثر عام ہے کہ بھارتی قیادت علاقائی بالادستی حاصل کرنے کے زعم میں یوں مبتلا ہو چکی ہے کہ اس پر کسی نفسیاتی غلبہ اور سیاسی و سفارتی عارضہ کا گمان ہوتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دور حکومت میں نیپال، بنگلہ دیش
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شمالی علاقے ٹریب میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران اتنی بارش ہوئی جو عام طورپر3 ماہ سے زائد

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں