Sunday, 31 May, 2020
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو1.7 ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو1.7 ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو رواں برس کے آخر تک ایک ارب 70کروڑ ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کے درمیان ورچوئل ملاقات ہوئی جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا رسپانس کے لیے 1.7  ارب ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک 80 کروڑ ڈالر کی بجٹ سپورٹ رواں سال جون تک منظور کرے گا جب کہ 90 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط دسمبر 2020 تک فراہم کی جائے گی۔ پاکستان کو بجٹ سپورٹ پروگرام کے تحت رقم خصوصی رعایتی بنیادوں پر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 2 روز قبل آئی ایم ایف سے بھی ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت 1.39 ارب ڈالر ملے ہیں۔ پاکستان یہ فنڈ کورونا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے استعمال کرے گا۔

اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  79613
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان میں آج ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد ڈالر 161 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں عالمی بینک نے پاکستان کو نیا قرض دینے پر غور شروع کر دیا ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی بینک 50 کروڑ ڈالر کی رقم مئی 2020 میں پاکستان کو فراہم کرسکتا ہے، ملنے والی رقم کی بدولت کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا، اس مقصد کے
اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ روز شرح سود میں 2 فیصد کمی اور آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں، ڈالر ایک روز میں 3 روپے 38 پیسے سستا ہوگیا۔
کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں دو فیصد کمی اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلیے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ معطل کرنی پڑی۔ سٹاک ایکسچینج میں آج صبح پانچ فیصد کے اضافہ کے بعد لین دین روک دیا گیا۔

مقبول ترین
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ایٹمی دھماکے انہوں نے، گوہر ایوب اور
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ساری قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ایٹمی دھماکا راجا ظفر الحق، گوہر ایوب اور میں نے کیا، نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے مقامی سطح پر پھیلاؤ کی شرح 92 فیصد ہے لہٰذا عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور
وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ وزیر مملکت نے قوم کے لیے دعا دی اور کہا رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں