Friday, 18 January, 2019
پرچون فروشوں سےسیلز ٹیکس وصولی : ملک بھر میں خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ

پرچون فروشوں سےسیلز ٹیکس وصولی : ملک بھر میں خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پرچون فروش تاجروں(ریٹیلرز)سے سیلز ٹیکس وصولی اور ان کی رجسٹریشن کے لیے ملک بھر میں خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تاجروں کی فہرستیں تمام ریجنل ٹیکس آفسز کو بھجوا کر ہدایت کی ہے کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن کرانے سے ہچکچانے و مزاحمت کرنے والے تاجروں کی زبردستی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی جائے۔ دستیاب دستاویز کے مطابق تاجروں کی ٹیکس رجسٹریشن اور ان سے سیلز ٹیکس وصولی کے لیے یہ خصوصی سیل ملک کے تمام ریجنل ٹیکس آفسز میں قائم کیے جائیں گے جس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ملک بھرکے تمام ریجنل ٹیکس آفسز کو ہدایات جاری کردی ہیں، اس کے علاوہ بجٹ میں تاجروں پر بجلی کے بلوں پر عائد کردہ سیلز ٹیکس وصولی کے میکنزم کے لیے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے ذریعے پروسیجر جاری کردیا ہے۔ دستاویز میں بتایاگیاکہ ملک کے ہر ریجنل ٹیکس آفس میں قائم کیے جانے والے یہ خصوصی سیل تاجروں سے ٹیکس وصولی کے نظام کی انفورسمنٹ کرائیں گے اور نان کمپلائنس پر اس حوالے سے متعارف کرائے جانے والے قوانین کے مطابق کارروائی کریں گے۔دستاویز کے مطابق آر ٹی اوز میں قائم کیے جانے والے ان خصوصی سیل میں مناسب تعداد میں افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے جو براہ راست کمشنر ان لینڈ ریونیو کو رپورٹ کریں گے۔ دستاویز میں بتایا گیاکہ ریجنل ٹیکس آفسز میں قائم کیے جانے والے یہ سیل نیشنل و انٹرنیشنل چین اسٹور، ایئرکنڈیشنرشاپنگ مال، پلازہ اور سینٹرز میں قائم دکانوں، کریڈٹ کارڈ و ڈیبٹ کارڈ مشینیں رکھنے والے ریٹیلرز، 6 لاکھ روپے سالانہ سے زائد بجلی کا بل رکھنے والے تاجر، ہول سیلر کم ریٹیلرز، بلک میں اشیا درآمد کرنے والے اور ہول سیل کی بنیاد پر اشیا کی سپلائی کرنے والوں پر مشتمل پہلی کٹیگری میں شامل تاجروں کی بغیر کسی تاخیر کے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کو یقینی بنائیں گے۔
 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  19209
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
تحریک انصاف کی حکومت نے گیس صارفین کیلئے قیمتوں میں 10سے 143فیصد تک اضافہ کر دیا جب کہ بجلی اور کھاد کارخانوں سمیت سی این جی، سیمنٹ اور کمرشل سیکٹر کیلئے بھی گیس 30سے 50فیصد تک مہنگی کر دی گئی ہے۔
نگراں وزیرِ خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے عہدیدار تاجروں اور صنعتکاروں سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں جلد ہی تیل کے بہت وسیع ذخائر دریافت ہونے کی امید ہے
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے بیرون ملک سرمایہ کاروں کی پاکستان اسٹاک اکسچینج میں سرمایہ کاری پر عائد پابندی کو ختم کردیا۔
حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 15 دن کی توسیع کردی ہے۔ اب ٹیکس دہندگان اپنے انکم ٹیکس گوشوارے 15 دسمبر 2017 تک جمع کرواسکتے ہیں۔ قبل ازیں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ آج تک تھی۔

مزید خبریں
اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ فسیلیٹی کے قرضے کے مزید 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرادا کردیئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل کراچی: پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 30 ویں قسط ادا کر دی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے ڈالرکی قیمت میں کمی کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا

مقبول ترین
حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کی زندگی میں ڈرکی کوئی گنجائش نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں ریفرنس

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں