Tuesday, 11 December, 2018
پٹرول 3 روپے 56 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 62 پیسے مہنگا

پٹرول 3 روپے 56 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 62 پیسے مہنگا

اسلام آباد ۔ حکومت نے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والی نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 3 روپے 56 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے، ڈیزل 2 روپے 62 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتیں بڑھنے سے اب پٹرول 88 روپے 7 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 76 روپے 46 پیسے اور ڈیزل 98 روپے 45 پیسے میں فروخت ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 94 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

سمری میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے فی لیٹر اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد آج رات 12 بجے سے اس کا اطلاق کر دیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  23138
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر نے دیگر وزار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے ماہ دسمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی کی ہے۔
پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکیج لینے کے فیصلے کے بعد ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 136 روپے تک پہنچ گیا۔
بنی گالہ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا کہ اکتوبر کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر5 روپے 95 پیسے کے اضافے کے بعد 127 روپے 50 پیسے تک ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 126 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

مزید خبریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پرچون فروش تاجروں(ریٹیلرز)سے سیلز ٹیکس وصولی اور ان کی رجسٹریشن کے لیے ملک بھر میں خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تاجروں کی فہرستیں تمام ریجنل ٹیکس آفسز کو بھجوا کر ہدایت کی ہے
اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ فسیلیٹی کے قرضے کے مزید 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرادا کردیئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل کراچی: پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 30 ویں قسط ادا کر دی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے ڈالرکی قیمت میں کمی کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا

مقبول ترین
خیبرپختونخوا حکومت پر براجماں تبدیلی کے دعویداروں نے بے روز گار نوجوانوں پر بم گرانے کی تیاری کر لی۔ خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کیلئے مدت ملازمت
میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچا دیا گیا، وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر تعینات کیا گیا ہے جب کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو نیا کور
چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ میں رہوں نہ رہوں سپریم کورٹ کا یہ ادارہ برقرار رہے گا اور میرے بعد آنے والے مجھ سے زیادہ بہتر ہیں۔ کوئٹہ میں بلوچستان بار میں اپنے خطاب میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم کی تعمیرآنے والی نسلوں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں