Wednesday, 18 September, 2019
خام تیل کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں پیٹرول 2 روپے تک مہنگا ہونیکا امکان

خام تیل کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں پیٹرول 2 روپے تک مہنگا ہونیکا امکان

اسلام آباد ۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوسکتی ہیں۔ حکومت پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرسکتی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ صرف ایک ہفتے کے دوران برطانوی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 24 سینٹس کے اضافے سے 60 ڈالر 44 سینٹس فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 43 سینٹس اضافے سے 53 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے سبب اس بات کا خدشہ ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرسکتی ہے۔ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 73 روپے 50 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 79 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25384
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ میڈیا کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور
مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری ہے جو روپے کے مقابلے میں اب نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔ میڈیا کے مطابق آج ایک بار پھر اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کو پر لگ گئے ہیں جو روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ہے۔
کرنسی ڈیلر کا کہنا تھا کہ دو بڑے بینکس، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے اس کی قیمت 110 روپے 50 پیسے سے بھی کم ہوگئی ہے۔
۔ ملک میں غیر معیاری پیٹرول کی فراہمی پر کار کمپنیوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں میں تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے بعد تمام کار کمپنیوں نے اوگرا کو شکایت کردی ہے۔کمپنی نے اوگرا کو تحریری شکایت میں بتایا تھا کہ پٹرول میں مینگنیز نامی عنصر مطلوبہ مقدار سے زیادہ ہے۔

مقبول ترین
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی
خیبر پختون خوا میں فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مغربی سرحد پر دو واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں