Saturday, 08 August, 2020
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 5 روپے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 5 روپے سستا

اسلام آباد ۔ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کردی۔ خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل میں 7، 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔


قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 111 روپے 60 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 122 روپے 26 پیسے ہوگی۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 72 روپے 45 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 77 روپے 51 پیسے ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی کے پیشِ نظر مارچ کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

تاہم اس کے برعکس وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی بھرپور کوشش تھی کہ اوگرا کے اندازے سے صرف نصف قیمت کی کمی صارفین تک پہنچے اور باقی رقم کو ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر کے غیر متوقع فائدے کے طور پر اپنے پاس رکھا جائے۔

ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی کم درآمدی قیمت سے ہونے والے ریونیو نقصانات اور رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ریونیو کے مجموعی شارٹ فال کو پورا کرنا چاہتی ہے۔

ساتھ ہی یہ بات سامنے آئی کہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر کے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کم کرکے 7 روپے 23 پیسے اور پیٹرول کی قیمت 5 روپے 79 پیسے کرنے پر کام کیا جارہا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹر کم کرکے 127 روپے سے 100 روپے کرنے کی سفارش کی تھی۔

یونٹ نے مارچ کے مہینے کے لیے پیڑول کی قیمت میں بھی 15 روپے کمی کر کے 100 روپے فی لیٹر تک کرنے کی تجویز دی تھی۔

خیال رہے کہ حکومت اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لیے پہلے ہی تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس کو بڑھا کر 17 فیصد کے اسٹینڈر ریٹ تک پہنچا چکی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ برس جنوری تک حکومت لائٹ ڈیزل آئل پر 0.5 فیصد، مٹی کے تیل پر 2 فیصد، پیٹرول پر 8 فیصد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 13 فیصد جی ایس ٹی وصول کررہی تھی۔ اس کے علاوہ گزشتہ چند ماہ کے دوران حکومت نے نئے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی بھی 8 روپے سے بڑھا کر 18 روپے کردی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  16499
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزارت خزانہ نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے کریڈٹ رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم متعارف کروادی ہے جبکہ یہ رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم چار سال کے لئے ہے۔
پاکستان میں آج ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد ڈالر 161 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
دنیا بھر میں عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ایک مرتبہ پھر بڑا جھٹکا لگا ہے، ایک روز میں امریکی خام تیل کی قیمت 40 فیصد گر گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھنے

مقبول ترین
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔
احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار کیخلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تحریری حکم نامہ آج ہی جاری کریں گے جس میں ضروری ہدایات دی جائیں گی۔
اس میں شک نہیں کہ مختلف دینی مسالک کے ماننے والوں کا عمومی رویہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کی بات نہیں سنتے بلکہ اپنی محفلوں میں دوسروں کو آنے کی دعوت تک نہیں دیتے ۔ اس غیر صحت مندانہ رجحان سے غیر صحت مندانہ معاشر ہ تشکیل پاچکا ہے ۔ اس صورت حال کا ازالہ بحیثیت قوم بقا کے لیے ناگزیر ہے ۔ اس سلسلے میں ہم ذیل میں چند معروضات پیش کرتے ہیں :
احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب گواہوں کو طلب کرلیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں